سیاست

چترالی ایم پی اے بی بی فوزیہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ

چترال ( نمایندہ ایکسپریس ) سابق تحصیل ناظم چترال، صدر چترال چیمبر آف کامرس اور چیرمین چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ( سی سی ڈی این ) سرتاج احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ چترال کی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹورزم بی بی فوزیہ کو صوبائی کابینہ میں جگہ دی جائے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا  کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بطور ایم پی اے بی بی فوزیہ کے انتخاب کی چترالی عوام نے ہمیشہ تعریف کی ہے اور اب یہ امید کی جارہی ہے ۔ کہ جاری مختصر عرصے کیلئے بی بی فوزیہ کو بطور منسٹر ذمہ داریاں دے کر پی ٹی آئی کی حکومت چترال پر احسان کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بی بی فوزیہ ایک فعال اور باصلاحیت ایم پی اے کی صورت میں اپنے آپ کو منوا چکی ہیں ۔ جس کا اعتراف پارٹی کے قائد عمران خان نے بھی اپنے دورۂ چترال کے موقع پر کئی اجتماعات اور میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کر چکے ہیں ۔ اس لئے اس باصلاحیت خاتون ایم پی اے کو صوبائی حکومت میں بطور منسٹر کام کرنے کا موقع دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ بی بی فوزیہ کے بطور منسٹر انتخاب سے چترال کے عوام کو بالعموم اور خواتین کو بالخصوص حوصلہ ملے گا ۔ اور اس کے مثبت اثرات چترال اور صوبائی حکومت پر پڑیں گے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ صوبائی حکومت دور اُفتادہ چترال کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بی بی فوزیہ کی بطور منسٹر انتخاب کرکے رہے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button