حادثات

ڈیوٹی کے دوران جان بحق ہونے والے محکمہ برقیات شگر کے اہلکار کے گھر والے امداد اور مراعات کے منتظر

شگر(عابدشگری)نہ پنشن، نہ اسسٹنس پیکیج اور نہ ہی سرکاری مراعات ،محکمہ برقیات کے جان بحق اہلکار اکبر علی کے لواحقین حکومتی امداد اور مراعات کے منتظر۔

محکمہ برقیات شگر کا کنٹریکٹ ملازم اکبر علی کچھ سال قبل دوران ڈیوٹی بجلی کی پولز پر لائن درست کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا تھا۔تاہم محکمے کی جانب سے کنٹریکٹ ملازمین کو مراعات نہ ہونے کا بہانہ بناکر ان کے لواحقین کو سرکاری مراعات سے محروم رکھا گیا۔

حالانکہ اس حادثے سے قبل صوبائی وزیر برقیات گلگت بلتستان وزیر شکیل احمد کی جانب سے حادثاتی موت اور دوران ڈیوٹی انتقال کی صورت میں خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا ۔ لیکن محکمے کی حکام کی عدم دلچسپی اور اپنے غفلت چھپانے کیلئے ان کی لواحقین کو اس پیکیج سے محروم رکھا گیا۔

مرحوم گھر کے واحد کفیل تھے۔ ان کی چار بیٹیاں ہیں، جواس وقت کسمپرسی کی حالت میں رہ رہے ہیں۔ ان کی بیوہ اور بیٹیوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،صوبائی وزیر برقیات،چیف سیکریٹری،اور سیکریٹری برقیات سے اپیل کی ہے کہ ان کے والد دوران ڈیوٹی محکمے کی غفلت کی وجہ سے جان بحق ہوئے ہیں۔ لہذا انہیں سرکاری ملازمین کی طرح باقاعدہ مراعات دی جائے۔ورنہ وہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button