کالمز

یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہیں پاسبان اس کے

معراج علی عباسی

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین یاسین میں جشن آدادی پاکستان کو اس مرتبہ انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔یوم پاکستان کے مناسبت سے تحصیل یاسین میں شاندار تقریبات اور پرچم کشائی کی اجتماعات کا اہتمام کیاگیاتھا ۔عوام یاسین نے ملک و ملت کے لیے جانوں کے قربانی دینے والے شہیدوں کے مزارات پر حاضری دی فاتحہ خوانی کیا پھول چڑاکر اپنے محسن شہیدوں کو شاندارانداز میں خراج تحسین پیش کیا۔جشن آذادی کے روز صبح سے شہیدنشان حیدر حوالدار لالک جان کے مزار پر عوام کا رش رہالوگوں اپنے قومی ہیرو کو سلام عقیدیت پیش کیا ۔دن کے مناسبت سے یاسین شہر کے دووکانوں کو دلھن کی طرح سجا یاگیاتھا۔سرکاری و نیم سرعمارتیوں پر سبزہلائی پرچموں کی بہارآئی تھی ۔یوم پاکستان کے حوالے سے تحصیل یاسین کے 16 مقامات پر تقریبات منعقدہوئیں سول سوسائٹی اور مختلف سکولوں کے بچوں نے پاکستان زندہ باد ریلیوں کا انعقاد کیا۔ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب کے قیادت میں سب بڑی تقریب ہائی سکول طاوس کے سبزارئے منعقدہوئی ۔ہائی سکول طاوس کے سبزارئے میں منعقدہ تقریب میں ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب ،سب ڈویزنل انتظامیہ گوپس یاسین ،صدراسماعیلی ریجن کونسل گوپس یاسین علیم جان سابق ممبرضلع کونسل غذر راجہ شاہ محمدکے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا۔تقریب میں چترال سے جشن آذادی کی خوشیاں عوام یاسین کے عوام کے ساتھ منانے کے لیے آئے ہوئے چترال کے معروف شاعر وگلوکارانصار الہٰی اور اس کے ساتھ موجودمیوزیکل گروپ اورچترال فٹ کلب کے اراکن اوریاسین کے مختلف سکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کیا۔ دوران تقریب چترال کے معروف شاعر و گلوکار انصار الیٰی نے اپنے خوبصورت آواز میں ملی نغمے اور غزل گاکر تقریب کو چار چاندکردیا۔ تقریب میں سکول کے طلباء و طالبات نے آذادی کے قایدین اور ماردر وطن کے خاطرجانوں کی قربانی دینے والے شہیداء اور غازیان ملک ملت کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے کہا ہمارئے اسلاف نے مملکت خدادادپاکستان کی آذادی کے لیے جوقربانیاں دی ہے ان کے قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کے حفاظت کے ساتھ ساتھ ہم سب کو ملکی ترقی کو اگے بڑانے اور اپنے آنے والے نسلوں کو نظریہ پاکستان کا سبق زبانی دینے کی ضروت ہے ۔ تقریب کے اخر میں شروکائے تقریب نے راجہ جہانذیب کے قیادت میں گاڑیوں ریلی بناکر شہید نشان حیدر لالک جان کے مزار پر حاضری کے لیے جمع ہوگئے ممبرقانون ساز اسمبلی نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑائی کرشہید کو خراج تحسین پیش کیا۔یوم آ ذادی پاکستان کادوسرابڑا اجتماع مسلم لیک ن یاسین کے جانب ریسٹ ہاوس یاسین میں منعقدہوئی ۔پاکستان مسلم لیک ن گلگت بلتستان کے سینئرنائب صدر غلام محمد کے قیادت میں ریسٹ ہاوس یاسین میں صبح ٹھک 8 بجے پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان شیرمددخان سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان مسلم لیک ن غلام محمد اور سید امیرشاہ نے سبزہلالی پر چم لہراکر تقریب کا آغاز کیا۔مسلم لیک ن کے جانب سے منعقدہ تقریب میں مسلم لیک ن یاسین کے مقامی رہنمااور کارکن کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا۔ مسلم لیک ن کے کارکنوں نے دیسی ڈول کے تھاپ پر خوب رقض کیا ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں پاکستان مسلم لیک ن گلگت بلتستان کے سینئرنایب صدر غلام محمد نے کہا کہ مملکت خدادا پاکستان کی حفاظت ہم سب کی اولین زمداری ہے ۔آج خوشی کا دن ہے میں پاکستان مسلم لیک ن گلگت بلتستان کے جانب سے عوام یاسین کو جشن آذادی کے اس مباک موقعے پر دل سے مبارکباد پیش کرتاہوں ۔مسلم لیک ن ملک کی ترقی کا نام ہے ۔ہم سب کو مل کر وطن کی حفاطت اور ترقی کوآگے لیکرجانا ہے ۔تقریب سے اپنے خطاب میں ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان شیرمدد خان نے کہا کہ آذادی دنیاکی سب سے بڑی نعمت ہے آذادی سے قبل ہم ہندوستان کے تسلط اور غلامی میں تھیں ۔ہمارئے قائدین نے دوقومی نظرئے کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے نام سے ہمارئے لیے ایک آذاد وطن کو وجودمیں لایا اور آج ہم اس آذاد ملک میں آذادی کے ساتھ جی رہے ہیں ۔تقریب کے آخرمیں مسلم لیک ن یاسین کے مقامی نے یاسین ریسٹ ہاوس سے نواز شریف فٹ بال گرونڈتکایک شاندار ریلی نکلا۔ن لیک ک قائدین نے یاسین کے نواحی گاوں بجویوٹ میں نوازشریف فٹ بال گرونڈکا افتتاح کیا ۔ مسلم لیک ن کے تقیریب میں شامل شروکاء نے سہ پہرتین بجے یاسین داملگن کے مقام پر سابق امیدار ضلع کونسل غذر محمد مدد شاہ کے جانب سے ان کے دولت خانے منعقدہ یوم پاکستان کے خوشی میں ہونے والی جشن میں شرکت کیا۔

ہائی سکول طاوس اور ریسٹ ہاوس یاسین میں منعقد ہونے والے دوبڑی تقریبات کے علاوہ یوم پاکستان کے روز لالک جان ہائی سکول ہندور،گرلزمیڈل اینڈبوائزمیڈل سکول برکلتی ۔ہائی سکول یاسین خاص ،ہائی سکول طاوس طاوس یاسین ،ایل آر ایس سندھی ،ایل آرایس برکلتی ،ڈی جے ہائی سکول یاسین ،گورنمنٹ میدل سکول غوجلتی ،گورنمنٹ پرائمری سکول طاوس ،گورنمنٹ میڈل سکول گندائے ،ڈی جے میڈل سکول سلطان آباد کے ساتھ ساتھ یاسین بھرمیں موجود گورنمنٹ ،آغاخان نیٹ ورک اور پرائیویٹ سکولوں میں یوم پاکستان کے شاندار تقریبات منعقد ہوئیں ۔یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں والدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا ۔سکول کے بچوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر،ملی نغمیں پیش کیں ۔سکول کے طلباء طالبات نے آذادی پاکستان کے قائدین کو اپنے تقرروں میں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش ۔یاسین کے مختلف سکولوں کے بچوں نے پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالیں سکول کے طلباء وطالبات نے یاسین کے مختلف سڑکوں پرنعرہ تکبیراللہ ھواکبر،پاکستان زندہ بادکے نعرئے بلندکرتے ہوئے خوبصورت قطاریں بنا کرگھومتے ہوئے نظرائیں ۔

جشن آذادی پاکستان مناسبت سے 14 اگست کے دن تین بجے ہائی سکول طاوس کے گرونڈ میں یاسین اور جشن آذادی کے خوشیاں عوام یاسین کے ساتھ منانے پاکستان فٹ بال ٹیم کے معروف فٹ بال کھیلاڑی ضیاء السلام کے قیادت آئے ہوئے چترال فٹ بال کلب اور یاسین الیون کے درمیان ایک شاندار فٹ بال میچ ہوا ۔ ہزاروں کے تعداد میں شائقین فٹ بال میچ سے لطف اندوزہوئیں ۔جشن آذادی کے تقربات ریسٹ ہاوس یاسین کے سبزارئے میں منعقدکرنے کے لیے 13اگست کے شام مسلم لیک ن یاسین اور پی ٹی آئی یاسین کے درمیان تنازعہ پیداہوگیاغذر انتظامیہ نے 13اگست کے رات دو بجے دونوں پارٹیوں کے قائدین کو الگ الگ جگوں پر تقریبات منعقد کرنے پر راضی کیابصورت دیگرجشن آذادی کے دن سیاسی تصادم ہونے کا واضح خدشہ پیداکئی تھی ۔یوم اذادی کے حوالے سے یاسین کے مختلف سیاسی سماجی اور سرکاری سکولوں میں جگہ جگہ تقریبات اور ریلیاں منعقد ہوئے سب سے اپنے اپنے انداز میں یوم پاکستان کو بھرپورانداز میں خوشی کے ساتھ منایاالبتہ یاسین میں تیسری پوزیشن کے سیاسی طاقت پاکستان پیپلزپارٹی کے جانب سے مکمل خاموشی نظرآئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button