خبریں

سکردو میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ سرکاری و غیر سرکاری گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز

سکردو (پ ر) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سکردو کا غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ سرکاری وغیر سرکاری گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن روزانہ کی بنیاد پربلا تفریق جاری ہے۔اس سلسلے میں محکمہ کے اہلکاروں نے شہر کی مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر10 سرکاری محکموں کی گاڑیوں سمیت2 1 گاڑیوں کو بند کر دیا۔جن سرکاری محکموں کی گاڑیوں کوبند کیا گیا ان میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو،ہیلتھ آفس،محکمہ جنگلات،محکمہ زراعت اور میونسپل کمیٹی سکردو کی گاڑیاں شامل ہیں اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ناصر علی نے بتایا کہ تمام سرکاری محکموں کو بارہا تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی کے حوالے سے خطوط لکھ چکے ہیں اور زیادہ تر سرکاری محکموں کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایاکہ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ہدایات کے مطابق غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ سرکاری گاڑیوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button