خبریں

آبادی میں بے ہنگم اضافہ مسائل اور مشکلات کا باعث بنے گا، غلام حسین پارلیمانی سیکریٹری

گانچھے(محمد علی عالم ) پارلیمانی سیکریٹری برائے ترقی منصوبہ بندی غلام حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا میں بڑھتے ہوئے بے ہنگم آبادی پر کنڑول نہ ہونے سے بہت سارے مسائل اور مشکلات درپیش آ رہے ہیں ہمیں اپنے آمدنی کے حساب سے خاندانی منصوبہ بندی کرنا چاہئے اس سے درپیش مسائل کم ہونگے کم افراد خوش حال خاندان کی ضامن ہے خاندانی منصوبہ بندی سے آبادی میں کمی کیا جا سکتاہے اس کے لئے لوگوں میں آگاہی دینے کی بہت ضرورت ہے اس حوالے سے علماء کی مدد سے لوگوں میں شعور و آگاہی دینا چائیے آبادی میں اضافے سے درپیش مسائل پر قابو پا لیا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا ظہار انہوں نے محکمہ پاپولیشن گانچھے کے زیر اہتمام عالمی پاپولیشن کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پاپولیشن و بہبود آبادی راجہ راشید نے کہا کہ آبادی میں بے تحاشہ گھریلو پریشانی پریشانی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں دیگر مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ انکم محددو ہوتا ہے اور آبادی میں اضافے سے کفالت اور بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت نہیں دے پاتا ہے دنیا میں ہر کام کے لئے ہم منصبوبہ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ خاندانی منصبوبہ بندی بھی بہت ضرور ی ہے اس وقت دنیا کے لئے سب سے اہم مسئلہ آبادی میں اضافے کا ہے اس سے بہت سارے مسائل جنم لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے وسائل محدود ہے اور آبادی میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے آبادی میں اضافہ ہمارے معاشرے پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔

تقریب سے پرنسپل ڈگری کالج خپلو پروفیسر محمد عالم نے بھی خطاب کیا تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے تقریری مقابلے بھی ہوئے جس میں پہلی پوزیشن گرلز مڈل سکول کے طالبہ بشریٰ نے حاصل کی جبکہ دوسرے پوزیشن ڈگری کالج کے طالب علم محمد افضل نے اور تیسری پوزیشن محمد اشرف ماڈل ہائی سکول نے حاصل کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button