عوامی مسائل

روڑ قلیوں کی نااہلی اور کام چوری سے نالان گلاب پور شگر کے ڈرائیورز نے خود روڑ کی مرمت شروع کردی

شگر ( عابدشگری) گلاب پور شگر کے ڈرائیورز روڑ قلیوں کے کام پر نہ جانے اور اپنے فرائض نبھانے سے گریز کرنے پر ببپھر گئے ۔پہیہ جام ہڑتال کرکے روڈ کی مرمت شروع کردی ۔اہل علاقہ بھی ڈرائیورز کے ساتھ مل گئے۔ ایک ہی دن میں تین کلو میٹر سے زائد روڈ کی مرمت مکمل کرلی ۔25کلو میٹر روڈ مکمل طور پر بنا کر دم لیں گے ڈرائیوروں کا عزم ۔

تفصیلات کے مطابق شگر گلاب پور میں روڈ قلیوں کی من مانیوں کے خلاف ڈرائیورز میدان میں آگئے اور انہوں اہل علاقہ سے مل کر 3کلو میٹر سے زائد طویل سڑک کی مکمل کر دی۔ ڈرائیورز نے پچیس کلو میٹر طویل سڑک کی مکمل مرمت تک گاڑیاں روڑ پر نہ لانے کا اعلان کردیا۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے امن امان کے پیش نظر سیکورٹی اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے تھے۔

بدھ کے روز گلاب پور شگر کے ڈرائیوروں نے روڈ قلیوں کے روئے کے خلاف ہڑتال کرکے گاڑیاں کھڑی کردی اور اہل علاقہ سے مل کر روڈ کی مرمت شروع کردی اس موقع پر میڈیا کے سامنے ڈرائیور روڈ قلیوں کے خلاف پھٹ پڑے۔

ڈرائیور یونین کے صدر غلام نبی نے بتایا کہ ہم نے اپنی جمع پونجی لگا کرروزی روٹی کمانے کے لئے لاکھوں مالیت کی گاڑیاں خریدی ہے لیکن روڈ قلیوں کی کام چوری کی وجہ سے ہماری گاڑیوں پا پٹھہ بیٹھ رہے ہیں سکردو سے گلاب پور تک کا کرایہ 100روپے مقرر ہے اس قلیل کرائے میں ہم گاڑی چلانے پر مجبور ہیں ساتھ روڈ قلیوں کی وجہ سے ہماری گاڑیوں کا پٹھہ بیٹھ رہی ہے جس سے تنگ آکر ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کی مرمت شروع کردیا ہے اور 25کلو میٹر کا ایریا ٹھیک کرکے ہی دم لیں گے اس سے قبل اپنا نقصان برداشت کریں گے لیکن گاڑیوں کو روڈ پر نہیں نہیں نکالیں گے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہل علاقہ نے کہا کہ اس روڈ پر کم و بیش 70روڈ قلی ہیں لیکن یہ تمام قلی صرف تنخواہ لینے کی حد تک ہے جس کے باعث روڈ کی حالت دن بدن ابتر ہورہی ہے ان کا کہنا تھا کہ محکمے میں سزا وجزا کا کوئی نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے روڈ قلی اپنے آپ کو بادشاہ تصور کرتے ہیں اور کسی کو خاطر میں نہیں لاتے اور محکمے کی جانب سے ان سے جواب طلبی یا تنخواہ کی کٹوتی کا کوئی نظام موجود نہیں ہے جس وجہ سے روڈ قلی تنخواہ سرکار سے لیتے ہیں اور کام دوسروں کا کرتے ہیں انہوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ روڈ قلیوں کی اکثر تعداد گاڑی چلاتے ہیں اور بعض دیگر جگہوں پر مزدوری کرتے ہیں جس کے باعث روڈ کی حالت ابتر قلیوں کی حالت بہتر ہورہے ہیں انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ قلیوں کی ان من مانیوں کو ختم کرنے کے لئے ادارے میں سزا وجزا کا نظام متعارف کرائیں اور کام نہ کرنے والے روڈ قلیوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے تاکہ وہ ڈیوٹی ٹھیک انداز کریں اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button