سیاست

اندرونی اختلافات عمران خان کی مشن کے لئے نقصان دہ ہیں، میرٹ پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، سردار احمد زیب

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، تحریک انصاف یوتھ ونگ ہزارہ ڈویژن کے صدر سردار احمد زیب نے کہاہے پارٹی کے اندرونی اختلافات عمران خان کے مشن کو نقصان دہ ہیں ،میرٹ پر فیصلے کرکے اختلافات ختم کرنے ہونگے ، حلقہ این اے 120میں تحریک انصاف نے حکرانوں کے حوصلے پست کردئے ہیں ، تمام تر سرکاری مشینری اور حکومت ہونے کے باوجود ن لیگ کی کم مارجن سے جیت تحریک انصاف کی کامیابی اور عمران خان کی اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہونے کی نوید ہے ۔ گزشتہ روز کوہستان کے مرکزی شہر کمیلہ میں ورکرز کنوشن سے خطاب میں انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کوہستان کے سینئر سیاستدان الحاج ملک سخی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقہ سیو کو تحصیل اور تحصیل کندیا کو ضلعے کا درجہ دیا جائے ۔جس پر شرکاء نے تالیوں کی گونج سے تجویز کو سپورٹ کیا ۔ کنونشن سے جنرل سکرٹری یوتھ ونگ ہزارہ ریجن عالم خان ، سینئر رہنما غلام سید خان ، یوتھ ونگ صدارت کے امیدوار ملک مسکین، پرنس فضل حق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔کنونشن میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button