عوامی مسائل

سلی ہرنگ پاور ہاوس کی مرمت کے لئے ٹھیکیدار کو گیارہ کروڑکی پیشگی ادائیگی کی گئی، لیکن کام نہ ہوا: عمائدین

غذر (محمد ایوب) سلی ہرنگ پاور ہاوس مرمت کے نام پر ٹھکیدار کو گیارہ کروڑ روپے ایڈوانس ادائیگی کرنے اور کام نہ ہونے کا انکشاف، گاوں سیلی ہرنگ اور گندائے کے عمائدین کا چیف سیکرٹری سے متعلقہ محکمے کے سربراہان کے خلاف کاروئی کا مطالبہ، متفقہ طور پر قرارداد منظور کر کے چیف سکریٹری اور دیگر اداروں کے سربراہان کے نام ارسال کردیا۔ سابقہ XEN کریم خان کے بعد کے تمام افسروں کے خلاف کاروائی کی جائے قراداد کا متن۔

تفصلات کے مطابق غذر تحصیل گوپس کے نواحی گاوں سیلی ہرنگ پاور ہاوس کے مرمت کے نام پر بڑے ہیمانے پر خرد برد کرنے کا انکشاف ہوا ہے گاوں سیلی یرنگ اور گندائے کے عمائدین نے متعلقہ محکمے پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ پاور ہاوس کے مرمت کے لئے گیارہ کروڈ روپے کا خطیر رقم ٹھکیدار کو ایڈوانس مین آدا کردیا گیا جبکہ کام ایک روپے کا بھی نہیں ہوا ہے

ان کا کہنا ہے کہ ٹھکیدار شاہ جہان کے بعد ہاور ہاوس ہر کوئی کام نہیں ہوابار بار مرمت اور سر بند کے لئے سرکاری خزانے کو چونا لگایا جاتا ہے اگر حکام نے نوٹس لے کر کاروائی شروع کی تو کرپشن کے تمام شواہد پیش کرینگے جبکہ ناقص تعمیر اور نامکمل فزبلٹی کے باعث واٹر فلٹر یشن کا منصوبہ بھی ناکام ہوچکا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button