ماحول

ہنزہ: حیدر آباد میں والینٹیرز، بوائزسکاؤٹس اور گرلز گائیڈز نے ہفتہ صفائی منایا

ہنزہ (بیوررپورٹ) حیدر آباد کے محلہ شاہ آ باد اور بربر کے لیڈی اور جینٹس والینٹیرز، بوائزسکاؤٹس اور گرلز گائیڈز نے اپنی مدد آپ کے تحت اتوار کے دن ہفتہ صفائی منایا۔ اس موقع پر انہوں نے نہروں، نالوں اور سٹرکوں سے کچہرے کو اٹھایا۔ انہوں نے نالوں خصوصا اشا ہرنالے میں پھیلی ہوئی گندگی کو نہ صرف صاف کیا بلکہ یہاں پر کئی ماہ سے پھینکے جانے والے کچرے کو جلا دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ آباد کے مکھی امتیاز حسین اور نمبردار رحمت کریم نے کہا کہ والنٹیرز نے آج لوگوں میں صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرانے کے لئے ہفتہ صفائی مہم چلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی اجتماعی زمہ داری ہے کہ وہ نہروں، نالوں، سڑکوں اور محلے کو صاف رکھیں اور کچرے کو ان جگہوں میں پھہیلانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری اور دیگر اداروں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی صفائی کے حوالے سے آگاہی پھیلانے اور صفائی کو اپنا شعار بنانے کیلئے عوام میں بیداری مہم جیسی مہم کا بھی آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ بھی صفائی مہم جاری رکھیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button