عوامی مسائل

کانوائے سسٹم کی وجہ سے بلتستان کے مسافر جگلوٹ میں رات گزارنے پر مجبور

سکردو ( رجب علی قمر ) کانوائے سسٹم کے نام پر بلتستان کے مسافر جگلوٹ میں رات گزارنے پر مجبور ہوگئے بیمارخواتین اور بچے کھلے آسمان رات بسرکرنے لگے۔ سیکورٹی رسک کے نام پر مسافرخوار ہی خوار ہورہے ہیں سخت سردی میں بلتستان سے روالپنڈی سفر کرنے والے مسافر رات جگلوٹ میں بسوں اور مہنگے ہوٹلوں میں ٹھہرنے پرمجبور ہے۔

بلتستان سے تعلق رکھنے والے مسافروں ،مریضوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مسافروں کو جگلوٹ میں کانوائے سسٹم کے نام پر روکنا ظلم کی انتہا ہے مسافر رات بھر سخت سردی میں خوار ہورہے ہیں صوبائی حکومت سیکورٹی کے نام پر مسافروں کو تنگ کررہے ہیں اگر یہی سلسلہ جاری رکھا تو سخت احتجاج کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button