خبریں

حکومت گلگت بلتستان ک و قومی مردم شماری کے سرکاری نتائج ابھی تک موصول نہیں ہوئے

اسلام آباد(پ ر) گلگت بلتستان حکومت نے مردم شماری کے نتائج موصول ہونے کی خبر کی تردید کردی۔ حکومت گلگت بلتستان کو قومی مردم شماری کے سرکاری نتائج ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔ اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ گلگت بلتستان حکومت نے مردم شماری کے نتائج کو خفیہ رکھ کر بلدیاتی انتخابات کو التوا میں ڈال دیا۔

اس حوالے سے وزیر اعلی کے کوآرڈینیٹر برائے میڈیا رشید ارشد نے کہا کہ گلگت بلتستاں حکومت کو ابھی تک قومی مردم شماری کے سرکاری نتائج موصول نہیں ہوئے ہیں اور اس وقت سرکاری نتائج کسی صوبے کو موصول نہیں ہوئے ہیں۔ قومی مردم شماری کے نتائج صدر پاکستان کی منظوری کے بعد جاری ہوں گے۔ اس کے بعد ہی صوبوں کو تنائج جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے شائع ہونے والی خبر غلط فہمی کا نتیجہ ہو سکتی ہے اس لئے گلگت بلتستان حکومت اس خبر کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کر رہی ہے کہ گلگت بلتستان کو قومی مردم شماری کے نتائج موصول نہیں ہوئے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button