عوامی مسائل

شگر: بجلی کی بندش کے خلاف مظاہرین نےشگر تا سکردو روڈ 5گھنٹہ بند رہی

شگر(عابدشگری) بجلی کی بندش کیخلاف کوتھنگ بالا اور پائین کے عوام کا زبردست احتجاج ، محکمہ برقیات کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔ شگر تا سکردو شاہراہ پر ٹائر جلاکر احتجاجی دھرنے کی وجہ سے شگر تا سکردو روڈ 5گھنٹہ بند رہی۔ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سکردو جانے والے مسافروں ،مریضوں اور ڈیوٹی پر جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایس پی شگر سید الیاس حسین کی مظاہرین کو فوری مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر منتشر ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ پندرہ دنوں سے کوتھنگ پائین اور بالا میں ٹرانسفرمر خراب ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بند ہیں بچوں کو امتحان کی تیاری میں دشواری کا سامنا ہے لیکن محکمہ برقیات شگر کے حکام ٹرانسفرمر ٹھیک کرنے کے بجائے ہمیں ٹریاں دکھارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ دو سالوں سے ہمارے ایریے کا ٹرنسفرمر کی خرابی معمول بن چکاہے۔گاؤں والے خود اپنی مدد آپ کت تحت مرمت کیلئے سکردو تک پہنچانے کا انتظام کرتے ہیں۔ لیکن محکمہ برقیات کے حکام تعاؤن کرنے کو تیار نہیں۔پچھلے ماہ مرمت کے بعد چند دنوں بعد پھر جواب دے گیا۔ اور بجلی کی فراہمی مسلسل بند ہے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام کو کئی بار درخواست کیا گیا ہے لیکن ہماری مسئلہ حل کرنے کو تیار نہیں۔

ایس پی شگر سید الیاس حسین کی محکمہ برقیات کے حکام سے مسئل حل کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن منتشر ہوگئے۔بعد میں مظاہرین ور محکمہ برقیات کے حکام کو ایس پی شگر نے اپنے آفس بلاکر مذاکرات کئے۔جس میں محکمہ برقیات کے حکام نے فوری طور مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کرنے کیلئے یقین دہانی کرائی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button