کالمز
شکر یہ شہباز شریف


مخالفین بھی یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہیں کہ ان کی عوامی خدمت کے جذبے کو ئی نہیں پہنچ سکتا ہے ،پنجاب میں ترقی کا پہیہ شہباز شریف کے دم سے ہی رواں دواں ہے ۔خدمت کا جذبہ سرحدوں یا دائروں کا محتاج نہیں ہوتا ،شرط ہے کہ جذبہ خالص ہو ،جہاں سے کسی مفاد کی توقع نہ ہو اور خدمت کا دائرہ اس سطح تک پہنچے تو یقین کریں کہ خدمت کرنے والا حقیقی معنوں میں خادم اعلی ہے ،گلگت بلتستان میں پنجاب کے وزیر اعلی کا کوئی ایسا مفاد نہیں کہ اپنے صوبے کے بجٹ سے گلگت بلتستان کیلئے خرچ کریں لیکن آفریں ہو پنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف کو کہ انہوں نے گلگت بلتستان میں شیر گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی درخواست اور محنت پر خدمت کے ریکارڑ قائم کر کے گلگت بلتستان کے عوام کے دل جیت لئے ،گلگت بلتستان کے عوام اپنی روایات کے مطابق اپنے محسنوں کو کھبی فراموش نہیں کرتے ،سو میاں شہباز شریف کو گلگت بلتستان کے محسن کا درجہ حاصل ہو چکا ہے اور ہمیشہ خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خدمات کو یاد رکھتے ہوئے انہیں سلام محبت پیش کرتے رہیں گے۔بنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے لئے جس محبت اور خلوص کا عملی مظاہرہ کیا ہے اس کی اور مثال نہیں مل سکتی،صحت کا شعبہ ہو ،تعلیم کا شعبہ ہو یا دیگر شعبے ہوں شہباز شریف گلگت بلتستان میں اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں ۔گلگت بلتستان کے عوام ایک میڈیکل ٹیسٹ کیلئے ملک کے دوسرے شہروں کا رخ کرتے تھے ،شہباز شریف نے گلگت بلتستان کیلئے آیم آر آئی مشین فراہم کی جس کی تنصیب کے بعد باقاعدہ افتتاح بھی ہو چکا ہے ،گلگت بلتستان میں سیف الرحمن شہید 141چار سو بیڈ ہسپتال بھی پنجاب حکومت کے تعاون سے بن رہا ہے ، ہسپتال کیلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم بھی مل چکی ہے ۔پنجاب حکومت نے گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں عوام کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کیلئے چالیس جدید ایکسرے مشینیں اور اس کے علاوہ ڈائیلاسسز مشینیں فراہم کر دیں ہیں ،اب گلگت بلتستان کے کڈنی کے مریضوں کو ڈائیلاسسز کیلئے گلگت یا ملک کے دوسرے شہروں کا سفر طے کرنے کے بجائے اپنے اپنے ضلعی ہسپتالوں میں سہولت حاصل ہوگی،پنجاب حکومت ہر سال گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کیلئے مفت دس کروڑ کی ادویات فراہم کر رہی ہے ۔اسی طرح گلگت بلتستان کے 80میڈیکل کے طلبا کو پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں اپنے خرچے سے پڑھا رہی ہے ،اس کے علاوہ مختلف شعبوں کی کالجز او یونیورسٹیوں میں پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے 400 طلبا کے تعلیمی اخراجات برداشت کر رہی ہے ۔اسی طرح پنجاب حکومت ہر شعبے کی ترقی اور گلگت بلتستان کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہے ہر مشکل گھڑی میں پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے ،گلگت بلتستان کے سرکاری اداروں کی استعداد کاربڑھانے کیلئے پنجاب حکومت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر بہت سے اہم منصوبوں میں مدد کر رہی ہیں ،یہ چند جھلکیاں میں نے پیش کیں ہیں میاں شہباز شریف اور پنجاب حکومت کے تمام احسانات کا تذکرہ کرنے کیلئے بہت سا وقت اور بہت سے صحفے درکار ہوں گے ان چند احسانات کے تذکرہ کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کی طرف سے یہی کہہ سکتے ہیں کہ شکریہ شہباز شریف آپ کی گلگت بلتستان سے محبتوں کا،،اللہ سندھ اور کے پی کے کے حکمرانوں کو بھی ہدایت دے کہ وہ گلگت بلتستان کی عوام کے لئے کوئی خدمت تو درکنار کم سے کم مخالفت کرنا چھوڑ دیں اور گلگت بلتستان کے ،بے انصافیوں ،اور جیالوں کو سمجھ عطا کرے کہ وہ حکومت کی بے جا مخالفت کرنے کیلئے ،بے سری قوالیاں کرنے کے بجائے حقیقت جان کر جئیں. گلگت بلتستان کے ترقی کے سفر میں حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے تو مشکلات پیدا نہ کریں ۔