خبریں

ضلع نگر میں ریوینو کانفرنس کا انعقاد ، روزنامچہ واقعاتی اور لال کتاب پر کام شروع کرنے کے احکامات

گلگت (پ ر) ضلع نگر میں ریوینو کانفرنس کا انعقاد ،ڈپٹی کمشنر نگر کی طرف سے روزنامچہ واقعاتی اور لال کتاب پر کام شروع کرنے کے احکامات۔

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس نگر میں ریونیو کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ضلع نگر کے دونوں تحصیلوں کے ریو نیو سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں زیر بحث موضعات میں زیر التوا زمینوں کے معاو ضہ جات ،سٹریکچر ز کی ویری فیکیشن ،نمبرداروں کے تقرری ،روزنامچہ واقعاتی لال کتاب کی تیاری جیسے معاملات شامل رہے۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کہا کہ اب تک جتنے بھی زمینوں کے معاو ضہ جات کے زیر التوا کیسز ہے انکو جلد از جلد نمٹاکر رپورٹ کی جائے اور اگلی اجلاس کے وقت تک 50فیصد کیسز حل ہوکر جانا چاہیئے ۔انکا کہنا تھاکہ آئندہ جوائنٹ ویری فیکیشن کے بغیر کوئی بھی ویر فیکیشن قابل قبول نہیں ہونگی جوکہ محکمہ مال اور بی اینڈ آر ملکر کریں گے۔

ضلع میں نمبرداری نظام میں بہتری لانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ایل آر کے سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی 15دنوں میں تحقیقات کرکے بغیر سند کے نمبرداروں کو انکے عہدے سے برخاست کردیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نگر کا مزید کہناتھا کہ ہفتے سے ریونیو سٹاف کو روزنامچہ واقعاتی لکھنا لازمی ہوگا اور وہ ہر سوموار کو اپنی رپورٹ کو اسسٹنٹ کمشنر کو پیش کرنےکے پابند ہونگے۔ اس رپورٹ میں ریونیو اہلکار تفصیلی حالات و واقعات ،بشمول تجاوزات ،موسمی بیماریاں وغیرہ کے بارے میں رپورٹ کیا کرے گا۔ علاوہ ازیں اگلے ہفتے سے لا ل کتاب کے کام کا آغاز کیا جائے گااور اس حوالے سے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر زاپنے اپنے سٹاف کو ضروری مدد فراہم کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ریونیو سٹاف کو چاہئے کہ وہ دفتر میں آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کو اپنا اولین ترجیح بنائیں اور ہر سائل کے بات کو غور سے سن کر اسے جائز فیور دینے کی کوشش کریں اور دفتری اوقات کی پابندی کی جائے اور کسی کو بھی اس کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔

اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء نے ڈپٹی کمشنر نگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکے ہدایات کی روشنی میں آزمائش پر پورا اترنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے اور اگلے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button