سیاست

پیپلزپارٹی کا لاگو کردہ ٹیکس ن لیگ نے ختم کردیا، شمس میر مشیر اطلاعات

گلگت (پ ر) صوبائی مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ آج پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے سامنے سرخرو ہوئی ہے پیپلز پارٹی کا لگایا ہوا ٹیکس ن لیگ کی حکومت نے ختم کردیا اس بات نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان اور گلگت بلتستان کی عوامی قیادت نے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مشتر اطلاعات نے مزید کہا کہ ٹیکس ایشو کے اوپر ٹیکس نافذ کرنے والی پیپلز پاٹی نے جو دوغلی منافقانہ سیاست بازی آج وہ بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور ان کی کابینہ نے گلگت بلتستان کے ان مسائل کی جنگ اسلام آباد کے ایوانوں میں لڑی اور کامیابی نے ان کے قدم چھومے آج حکومت گلگت بلتستان ہی نہیں بلکہ عوام بھی جیتی ہے حافظ حفیظ الرحمن نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے اسلام آباد کے ایوانوں میں صرف ٹیکس کا مسئلہ ہی حل نہیں کیا بلکہ گلگت بلتستان کا دیرنیہ مطالبہ آئینی اصلاحات پر بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس کی خوشخبری آئندہ چند دنوں میں گلگت بلتستان کی عوا م سنے گی انہوں نے کہاکہ جو ناکام عناصر بلخصوص پیپلز پارٹی کی ناکام قیادت یہ کہہ رہی تھی کہ حفیظ الرحمن گلگت سے غائب ہے آج حالات اور نتائج نے ثابت کردیا کہ وزیر اعلیٰ جی بی نے اپنے 15روزہ اسلام آباد میں قیا سے دن رات ایک کرکے جہاں ٹیکس کا گھمبیر مسئلہ بخوبی احسن طریقے سے حل کیا وہاں آئینی اصلاحات کیلئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی اس کے علاوہ پنجاب حکومت سے گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے ایک ارب رپے بھی حاصل کئے جبکہ40ڈائیلاسسز مشینیں اور ایکسرے مشینیں بھی گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کیلئے حاصل کئے وزیر اعلیٰ نے اپنے اسلام آباد قیام میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا بھی مسئلہ حل کیا اور دیگر مسائل پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی مشیر اطلاعات نے کہا کہ آج گلگت بلتستان کی عوام کو ان عناصر اور پیپلز پارٹی کی سازشی قیادت کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے جو اپنے مذموم عزائم کیلئے عوام کو گمراہ کرتے رہے اور موجودہ حکومت کے تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کیخلاف سازشیں کرتے رہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں جو وزیر اعلیٰ جی بی کی حقیقی عوامی قیادت ان کی دانشمندی اور سیاسی بصیرت کا جائزہ لے جس میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے عوامی مفادات کی بھرپور تحفظ کیا جبکہ پیپلز پارٹی کی وفاقی اور صوبائی نام نہاد قیادت نے 2012ء میں گلگت بلتستان کے عوام کے مفادات کا سودا کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی حکومت علاقے کی تعمیر و ترقی، قیام امن اور عوامی مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گی اور سازشی عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button