گلگت بلتستان

بلند برفانی پہاڑوں پر آپریشنز اور سیکیورٹی خدمات کے لئے پولیس کے خصوصی دستے کی مشقیں منعقد

شگر(عابدشگری)شگر کی تاریخ میں پہلی بار باشہ ویلی میں موسم سرما اور برفانی علاقوں میں پولیس کا تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔جدید اور ہائی الٹی ٹیوٹ یونیفارم اور سامان کی فراہمی کے بعد شگر پولیس کا خصوصی ٹریننگ سیشن ہوا۔ایس پی شگر ضیاء اللہ خان نے جوانوں اور آفیسروں کیساتھ خصوصی تربیت میں خود شرکت کی۔اس موقع پر جوانوں نے برفانی علاقوں میں سرد موسم کیساتھ سکیورٹی کی انجام دہی کیلئے تربیت دی گئی۔جبکہ رسی کے ذریعے سخت سردی میں پہاڑوں پر چڑھنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی شگر ضیاء اللہ خان نے کہا کہ ہمارے جوان اور آفیسرہرموسم اور ہر چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اور دہشتگردی اور ناگہانی حالات سے مقابلہ کرنے کیلئے ہردم تیار ہے۔تاہم یہ مشقیں پولیس کی تربیت کا حصہ ہے۔ تاکہ سردیوں میں برفانی علاقوں میں ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہ سکیں۔ آئی جی پی گلگت بلتستان نے اس سال ہائی الٹی ٹیوٹ کی خصوصی یونیفارم اور آلات فراہم کیا ہے۔جس سے پولیس قوت میں ا ضافہ ہوا ہے۔انشاء اللہ شگر پولیس ہرطرح کی حالات اور واقعات سے بھرپور مقابلہ کرکے گلگت بلتستان پولیس کا نام روشن کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button