سیاحتگلگت بلتستان

چلاس زیرو پوائنٹ پر غیر ملکیوں کی رجسٹریشن اور سیاحوں کی سہولت کے مرکز کا افتتاح

چلاس(قادر حسین سے)انسپکٹر جزل آف گلگت بلتستان پولیس صابر احمد نے چلاس زیرو پوائنٹ پر فارنر رجسٹریشن اینڈ ٹورسٹ فیسلٹشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر ایس پی دیامر رائے اجمل اور ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک بھی ہمراہ تھے ۔ٹورسٹ سینٹر کی برقت تکمیل پر آئی جی پی نے ایس پی دیامر اور دیگر آفسران کو مبارکباد اور شاباش دی ۔جدید طرز پر تعمیر کردہ ٹورسٹ سینٹر میں ملک بھر سے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بروقت مدد،تعاون اور گلگت بلتستان سے متعلق انفارمیشن دی جائیگا ۔دیامر پولیس کی نگرانی میں اس سینٹر کو صرف سیاحوں کی سہولت کیلئے استعمال کیا جائیگا ۔آئی جی پی صابر احمد نے اس موقع پر ٹورسٹ فسلٹیشن سینٹر کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا ۔اس سے قبل آئی جی کا چلاس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ۔انسپکٹر جزل آف گلگت بلتستان پولیس صابر احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس کی اپ گریڈیشن کی فائل تیار ہے ایک مہینے کے اندر اندر جی بی پولیس کی اپ گریڈیشن ضرور ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کے حالات بہتر نہیں تھے جس کی وجہ سے پولیس کے مسائل پر توجہ نہیں دی جاسکی ہے ،اب الحمد اللہ گلگت بلتستان بھر میں امن ہے اس لیئے ہماری کوشیش یہی ہوگی کہ ہم گلگت بلتستان پولیس کو ایک بہترین فورس بنائیں گے اور ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کو جدید خطوط پر ٹریننگ دیں گے اور پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرتے ہوئے شرپسندوں سے نمٹنے کیلئے تیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس سپاہی سے لیکر ایس پی تک میرٹ کے بنیاد پر پرموشن ملے گی ،میں شولڈر پرموشن کا سخت مخالف ہوں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس میں سفارش کلچر کا خاتمہ کیا ہے اور پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو نکال باہر کیا ہے اور اس وقت الحمد اللہ گلگت بلتستان پولیس کے اندر صرف میرٹ پر کام ہورہا ہے تمام اضلاع میں پولیس لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کررہی ہے اور مظلوم کو انصاف مل رہا ہے پولیس ہر جگہ فعال ہے اور تمام اضلاع میں امن و امان ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں سیف سٹی پراجیکٹ لگا دیا جائیگا اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لاکر نئی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور علاقے میں امن کی فضا برقرار رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ سکردو سے لیکر دیامر تک پولیس کے مابین بروقت رابطے کیلئے 70 سے زائد ٹیلی کمونیکیشن ٹاور نصب کررہے اورگلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا رہے ہیں اور تمام نالہ جات کے اندر ڈراون کیمروں سے حالات و واقعات کی نگرانی کی جائیگی ،ان ڈراون کیمروں سے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر کرنے میں مدد ملے گی اور کریمنلز کی گرفتاریاں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے معاون اور کارگر ثابت ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے تحفظ اور پولیس فورس کی بہتری کیلئے ۳ ارب سے زائد روپے خرچ کررہے ہیں اور گلگت بلتستان پولیس کو جدید ٹیکنالوجی کے تحت تربیت دے رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ دیامر میں پولیس کی ڈیوٹی کیلئے گاڑیوں کی کمی کو بہت جلد دور کریں گے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دیامر سمیت گلگت بلتستان میں امن قائم ہے امن کے راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو نہیں بخشا جائے اور ان کی سزا کم سے کم سزائے موت ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button