گلگت بلتستان

کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد نے ضلع نگر میں 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا

گلگت ۔(پ ر ) کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد کاضلع نگر کا دورہ کیا، مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ،کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد نے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد، ایس پی نگر، ایکسئن واٹر اینڈ پاؤ ر اور ضلع نگر کے عمائدین کے ہمراہ یادگار شہداء کا بھی وزٹ کیا جہاں پولیس کے دستے نے سلامی دی جس کے بعد کمشنر گلگت نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ،دعا کی اس کے بعد تمام آفیسران کے ہمراہ وہ ڈی سی آفس ہرسپو میں ڈی سی نگر نوید احمدنے ضلع نگر میں جاری ترقیاتی سکیموں اور اداروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی کمشنر گلگت ڈویژن کو بتایا کہ ضلع میں موجود ادارے جن میں وائلڈ لائف، سول سپلائی کے انفراسٹریکچر اورمحکمہ صحت کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی کو درپیش مسائل ، محکمہ ہیلتھ میں لیڈی ڈاکٹر کی کمی کو کمشنر گلگت ڈویژن نے پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور جو ادارے ضلع نگر میں ابھی تک قیام میں نہیں آئے ہیں جن میں لوکل ڈیفنس،1122،ٹوریژم ڈپارٹمنٹ کے قیام کو ممکن بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی، علاوہ ازیں کمشنر گلگت نے اسکندرآباد نگر میں 30بیڈ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ کیااور ہسپتال کے انفراسٹریکچر ، موجود سہولیات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ، ہسپتال کے بہترین انفراسٹریکچر اور سٹاف کی تعینانی پر بھی گفتگو کی کمشنر گلگت ڈویژن نے اس کے بعد رابٹ پاؤر چینل کا جائزہ لیا اور دس دن میں پاؤر چینل بحال کرکے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے احکامات جاری کئے ۔کمشنر گلگت ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ ضلع نگر کی تعمیر وترقی میں ہرممکن تعاؤن کریں گے،واضح رہے کہ کمشنر گلگت ڈویژن کے حالیہ مختلف اضلاع کے دوروں کے دوران پانی ،صحت ،تعلیم اور بجلی اور ٹوریمزم کے ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کررہے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button