عوامی مسائلکوہستان

وزیر اعلی کا حالیہ دورہ سب ڈویژن سیو تاریخ ساز ہے، انصاف دہلیز تک پہنچ گیا ہے، عمائدین

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے حالیہ دورہ سب ڈویژن سیو کوہستان کو تاریخ ساز قراردیتے ہوئے علاقہ عمائدین نے کہا ہے کہ انصاف اب عوام کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے ۔صوبے کی حکومت نے دورافتادہ علاقوں کے عوام کیلئے سہولت کی خاطرتحصیلیں اور ضلعے بنائے جس پر پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں گھر بنا چکی ہے ۔آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی ملک بھر سے اکثریت حاصل کریگی ۔

پیر کے روز کوہستان میں پریس کانفرنس س سے خطاب کرتے ہوئے سابق یو سی ناظم بخت بلند خان ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی احمد شاہ، اُستاد(ر) شیخ صرن، سابق یوسی نائب ناظم محمد صادق ، سابق صوبائی اسمبلی امیدوار عبیدالرحمن اور سماجی کارکن ستبر خان نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم داسو ڈاکٹر فضل الرحمن ، ڈاکٹر فضل اکبر، ڈاکٹر حبیب الرحمن اور محمد صادق گیالوی بھی موجود تھے ۔سب ڈویژن سیو کے عمائدین نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین کے فیصلے اور کارنامے کارکنوں کو سرخم تسلیم ہے ، عمران خان کے ویژن کی تکمیل میں اب مذید استحکام آگیاہے ، اُن کا کہنا تھا کہ چند مفاد پرست ٹولہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے پی ٹی آئی کا نام استعمال کرکے قائدین پر الزامات لگارہے ہیں جن کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ یہ ٹولہ کسی زمانے میں ق لیگ کے پیروگار تھے اب کس منہ سے تحریک انصاف میں ہونے اور مشورے دینے کی بات کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ضلع کوہستان کے تمام علاقوں میں ترقی دیکھ کر فخر ہے ۔عوام سمجھ چکی ہے اپنی رائے حق دہی انصاف اور کارکردگی کی بنیاد پر دیں گے ۔ جھوٹے من گھڑت دعووں سے عوام کی توجہ تحریک انصاف سے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ ، ڈویژنل صدر تحریک انصاف زرگل خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اُن کے حالیہ دورہ سب ڈویژن سیو پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے علاقہ جالکوٹ ، تحصیل کندیا ، تحصیل ہربن بھاشا،ضلع لوئر کوہستان اور ضلع کولئی پالس کوہستان سے جلسہ عام میں شرکت کرنے والے تمام معززین ، سابق ممبران اسمبلی ، ناظمین ، نائب ناظمین ،مشران اور عوام کابھی شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button