عوامی مسائل

داریل تانگیر کو ضلع بنا کر عوامی مطالبے کو حل کیا جائے، فرید اللہ ایڈوکیٹ

چلاس( بیوروچیف)داریل تانگیر ضلع ناگزیر، عوامی مشکلات اور جذبات کا احترام کیا جائے۔داریل تانگیر سے کم آبادی والے علاقوں کو ضلع بنایا جا چکا ہے۔ضلعے کا اعلان نہ ہونے سے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں۔فوری طور پر وزیر اعلیٰ داریل تانگیر ضلعے کا باقاعدہ اعلان کروائیں۔ان خیالات کا اظہار ایم ایس ایف گلگت بلتستان وکے پی کے زون کے سابق صدر فرید اللہ ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ داریل تانگیر کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا نہ ہی وہاں کے باسیوں کے خلوص اور وطن سے محبت کے جذبے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ہیڈ کوارٹر سے دوری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔مشکلات کے ازالے کے لئے ضلعے کا اعلان جلد کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button