شہید بھٹوکو دنیائے اسلام میںعزت و احترام سے یاد کیا جاتا ہے، ملک کو آئین اور ایٹمی قوت دی، نگر میںبرسی کی تقریبات سے مقررین کا خطاب
نگر ( اقبال راجوا) ذوالفقار علی بھٹو شہید کو آج پوری دنیا ئے اسلام میں بڑے عزت و احترام سے یاد کیا جاتا ہے،ممبر اسمبلی حلقہ چار نگر کا تقریب سے خطاب۔ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو آئینی اور ایٹمی قوت سے دنیا بھر میں پاکستان کو پہچان دی،حاجت علی صدر پی پی پی ضلع نگر ۔آج ضلع نگر میں ضلعی سیکریٹریٹ اور ساس ویلی سمیت مختلف مقامات پر پی پی پی ضلع نگر کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے مناسبت سے مختلف دعائیہ تقاریب منعقد ہوئیں ۔ مرکزی تقریب ضلعی سیکریٹریٹ سکندر آباد نگر میں منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔تلاوت کے بعد تقریب میں شریک کارکنان نے قرآن خوانی کی ۔قرآن خوانی مکمل کرنے کے بعد کارکنان سمیت پی پی نگر کے سینئیر کارکنان اور عہدیداروں نے خیالات کا بھی اظہار کیا اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ۴ اپریل زوالفقار علی بھٹو کیبرسی کے حوالے سے ضلعی سیکریٹریٹ سکندر آباد نگر ،ساس ویلی اور دیگر مختلف مقامات پر برسی کے حوالے سے دعائیہ تقاریب منعقد ہوئیں ، برسی کی تقریب میں پی پی پی نگرکے مختلف یونٹ اور تحصیل سطح کے عہدیداران سمیت سینکڑوں کی تعداد میں ورکرز شریک ہوئے۔ برسی کی دعائیہ تقاریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی روح کی ایثال ثواب کے لئے فاتحہ اور قرآن خوانی کے ساتھ خصوصی دعائیں بھی کرا دی گئیں۔ مرکزی تقریب سے ممبر اسمبلی جاوید حسین ،پی پی پی نگر کے صدر حاجت علی اور دیگر سینئیر کارکنان نے کارکنوں سے جذباتی خطاب میں ذوالفقار علی بھٹو کی کردار پر روشنی ڈالی۔ ممبر اسمبلی جاوید حسین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کو آج کے دن پورے عالم اسلام میں ایک عظیم رہنما کے طور پریاد کیا جاتا ہے ۔ ان کا مملکت خدادا دپاکستان اور گلگت بلتستان کی عوام کے لئے تاریخی خدمات ہیں۔ پی پی ضلع نگر کے صدر حاجت علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستانی عوام اور اسلام کے لئے ایک عظیم لیڈر تھے بلکہ دنیا میں ہر مظلوم و محکوم طبقے کے لئے ایک امید آس اور حوصلہ کے مانندتھے، انہوں نے ملک کو آئینی اور ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز بخشا، بھٹو شہید کو جسمانی طور پر پاکستان اور عالم اسلام اور مظلومیں جہان سے جدا کر کے دنیا بھر کو مسائل کا گرداب بنادیا۔ آج پاکستانی عوام اور عالم اسلام سیاسی رہنمائی کے اعتبار سے سیاسی محرومیوں سے گزر رہی ہے ، اگر ذوالفقار علی بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو آج عالم اسلام پوری دنیا کے انسانوں کے لئے معاشی اور طاقت کے اعتبار سے مثال بن جاتا ۔ یہودی اور امریکی سازشیں پاکستان کو کبھی معاشی تو کبھی دہشت گردی کے نام پر مسائل کے گرداب میں پھنسا رہی ہیں ۔ بھٹو شہید کو شہید کرنے کے اسباب ہی یہی تھے کہ وہ مسلم ممالک اور دنیا کے دیگر مذاہب کے مظلوم و محکوم طبقوں کو مغرب کے چنگل سے آزادی دلانا چاہتا تھا۔ تقریب میں سانحہء کارساز،ای پی ایس ،انقلاب نگر اور پی پی پی کے دیگر شہداء کی روح کے لئے فاتحہ خوانی اور وطن عزیز پاکستان میں امن و ترقی کے لئے دعائیں بھی کرا دی گئیں۔ انتقاریب سے ،مختلف یونٹ عہدیدارن ،شبیر حسین،فدا حسین بدیم،احسان علی اور قدیر شاہ کے ساتھ دیگر کارکنان نے بھی خطاب کیا۔