سیاست

حفیظ سرکار مستقلی کے نام پر کنٹریکٹ ملازمین کو بے وقوف بنا رہا ہے، ساجدہ صداقت

استور (بیورو رپورٹ )حفیظ سرکار غیریب ملازمین کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینے کے درپے ہے۔گلگت بلتستان کے غیریب کنٹریکٹ ملازمین کو ایک عرصے سے مستقلی کے نام پر بے وقوف بنارہے ہیں اس کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں انفارمشن سیکرٹری خواتین وینگ گلگت بلتستان ساجدہ صداقت ۔

انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے اندر موجود حکومت غیریب ملازمین کے منہ سے روٹی کا نولہ چھینے لگی ہے ملازمین کو مستقل نہیں کرنا ان کی بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے سابق دور حکومت کے وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے 16 ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا تھا لیکن موجودہ حکومت جان بوجھکر ان ملازمین کو مستقل نہیں کررہی ہے جو لوگ غیریب عوام سے جھوٹے وعدے کر کے ووٹ لینے کے بعد عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں ایسے لوگوں کے لیے اب عوام کے دروزے بند ہوچکے ہیں ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے مستقلی کے نام پر ان تمام عارضی ملازمین کی توہین کی ہے جو پچھلے چھ ماہ سے چنار بھاگ اور وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے سامنے مختلف شکلوں میں دھرنے دیتے آرہے ہیں ۔کنٹریکٹ عارضی ملازمین میں خواتین ملازمین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے وزیر اعلی کو احساس ہونے کے بجاے آیے روز ایک نیا جھوٹ کا سہارا لیتے ان ملازمین کا گلہ گھونٹ رہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ سے غیریب ملازمین اور عوام سے صرف جھوٹے وعدے کرکے ووٹ لیے ہیں باقی عملی کام بالکل بھی نہیں ہے اگر گلگت بلتستان عارضی ملازمین کو فوری طور پر مستقل نہیں کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی ان ملازمین کے حق کے لیے احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button