حکومت ہنزہ کے عوام کا مقروضہے، زمینوں کے معاوضے نہیںدئیے جارہے، نوکریوںسے محروم کیا جارہا ہے، تحریک انصاف
ہنزہ ( بیورو رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف ضلع ہنزہ کے سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس ہواگزشتہ روز منعقد ہوا اجلاس میں ہنزہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ذکر ہوا۔ حال ہی میں سی پیک کے سیکورٹی کے حوالے سے جو پولیس میں بھرتیاں ہوگئی جو ہنزہ کے عوام کے ساتھ کھلا مذاق قرار دیا۔، سی پیک کا گیٹ وے ہنزہ سے شروع ہو کر اڈھائی سو کلومیٹر ہنزہ کے زرعی زمینوں سے گزرتا ہے۔ ابھی تک حکومت نے KHHکی کشادگی کا معاوضہ بھی نہیں دیا ہے۔حکومت عوام کا مقروض ہے۔اس کے باوجود پولیس کی بھرتیوں میں صرف چودہ اسامیاں دینا ہنزہ کے عوام کے ساتھ کھلا مزاق اور زیادتی ہے، اس سے پہلے بھی قراقرم سیکورٹی فورس کی بھرتیوں میں اڈھائی سو سیٹوں سے ہنزہ سے صرف سات جوان پولیس میں لئے گئے ہے۔لہذا یک بعد دیگرے ہنزہ کے ساتھ ناانصافیاں قابل مذمت ہے۔وہ جہاں سے سی پیک گزرتا ہی نہیں وہاں سے پولیس بھرتی کرنا اور ہنزہ جیسے اہم ضلع کو نظر انداز کرنا ، بد د یانتی، نا انصافی اور کھلا نذاق ہے۔ایسی شرمناک حرکتیں کرنا انصاف اور میرٹ کی باتیں کرنے والے (حکومت اور انتظامیہ) قابل مذمت ہے۔ ایسی حالات میں گورنر گلگت بلتستان اور رانی عتیقہ کا خاموش رہنا شرمناک اور بے غیرتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایسی حالات میں تحریک انصاف ابھی چپ نہیں رہیگی۔ اور ہونے والی زیادتیوں کے خلاف عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوجائیگی، یہ پہلا واقعہ نہیں ہے10اضلاع میں زمیں کے معاوضے سب سے کم ، نوکری کا کوٹہ سب سے کم، ہسپتال میں ڈاکٹر نہیں ، سکول میں ٹیچر نہیں، تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہنزہ کے لوگوں کا آخر قصور کیا ہے۔