عوامی مسائل

نیٹکو کھٹارہ گاڑیاں گھانچھے بھیجنے لگا، مسافر اذیت میں مبتلا

گانچھے (محمد علی عالم )نیٹکو خپلو سٹیشن کھٹا رہ گاڑیوں کا مرکز بن گیا دیگر اضلاع میں کئی سال چلا کے ناکارہ ہونے والی گاڑیاں خپلو سٹیشن کو دئیے جانے کا انکشاف ہو گیا ہے دو کوسٹر گزشتہ دو سالوں سے راولپنڈی میں خراب کھڑی ہے کھلے آسمان تلے پیر بھادئی اڈے پر پڑے ہوئے دونوں کوسٹر ز مزید خراب ہو کر ناکارہ ہوگئے ہیں نیٹکو حکام نے خپلو سٹیشن کو لاوارث چھوڑ دیا گاڑیوں کی کمی کے باعث لوکل روٹ پر چلانے والی ہائی روف گاڑیوں کو راولپنڈی کے لئے چلائی جا رہی ہے اور ہائی روف گاڑیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر خستہ حالی کا شکار ہو گئیں ہیں راستے میں خراب ہونا معمول بن گیا ہے کھٹارہ گاڑیوں کی وجہ سے راولپنڈی سے خپلو سے خپلو سے راولپنڈی سفر کرنے والی مسافراذیت کا شکار ہو جاتی ہے خستہ حال گاڑیوں کی وجہ سے مسافر منزل پر پہنچنے تک بیمار پڑ جاتی ہے ٹوٹ پھوٹ کا شکار گاڑیاں معمولی مرمت کر کے راولپنڈی کے لئے چلائے جار ہے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا شکار ہو سکتی ہے راستے میں موسم خراب ہونے پر بارش کا پانی گاڑی کے اندر داخل ہو جاتی ہے عوامی حلقوں نے ایم ڈی نیٹکو سے مطالبہ کیا ہے کہ خپلو سٹیشن پرخراب اور کھٹارہ گاڑیوں کا نوٹس لیا جائے اور فوری طور پر نئی گاڑیاں فراہم کر دی جائے اس ساتھ میں راولپنڈی کے لمبے سفر کے لئے خستہ حال گاڑیاں چلانے کا بھی نوٹس لیا جائے اور ہائی روف گاڑیوں کی راولپنڈی کے لئے چلانے سے فوری طور پر روک دی جائے عوام نے مزید کہا ہے کہ ہائی روف گاڑیوں کو خپلو سے گلگت کے لئے چلائی جائے کیونکہ خپلو سے گلگت کے لئے نیٹکو سروس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button