Uncategorized

رمضان پیکج: یوٹیلیٹی سٹور شگر میں‌صرف 4 اشیا دستیاب

شگر(عابدشگری)یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی علاقے کیساتھ زیادتی کی انتہاء رمضان پیکیج سبسڈی والے19 اشیاء میں سے صرف 4اشیاء دستیاب۔چینی ،دال،گھی اور دیگر روزمرہ کی اہم ترین اشیاء غائب۔رمضان پیکچ روزہ داروں تک پہنچنے سے محروم۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب اس سال بھی رمضان پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا تاہم رمضان شروع ہونے کے باوجودشگرکے مختلف یوٹیلیٹی سٹورز میں رمضان پیکیج نہیں پہنچ سکا ہے جس کے باعث تمام سٹور ویران نظر آتے ہیں اس وقت سٹوروں میں نہ چینی موجود ہے اور نہ ہی دیگر اشیاء پہنچ سکا ہے یوٹیلٹی سٹوروں پر موجود گاہکوں کا کہناہے کہ رمضان پیکچ کا اعلان ایک ہفتہ قبل کیا گیا تھا لیکن رمضان کا پہلا عشرہ ختم ہونے کے قریب ہے لیکن اس کے باؤجود سٹوروں پر کوئی چیز موجود نہیں ہے اور ہم خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور ہیں ان خریداروں کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے رمضان پیکچ کا اعلان ایک ہفتہ قبل کیا گیا تھا اور ہم اس اعلان کے تحت رمضان کے لئے اشیاء خور دونوش خریدنے آیا تھا تاہم یہاں پہنچ کر ہم دہنگ رہ گیا کیونکہ سٹوروں پر کچھ بھی موجود نہیں ہے۔لوگوں سے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور رمضان پیکیج والے اشیاء تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر وافر مقدار میں فراہم کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button