عوامی مسائل

غذر کے بالائی علاقے گلاغمولی میں‌خشک سالی سے فصلیں‌خراب

غذر(محبت حسین سے)گلاغمولی میں سرابی پانی نہ ہونے کی وجہ سے پورے گاوں کی فصلیں خراب ہوگئیں،خشک سالی کے باعث پانی کی بہاو نہ ہوسکی، تحصیل پھنڈرکے بڑے گاوں گلاغمولی اور گرد نواح میں فصیلیں اور سبزیاں خراب ہوگئیں، مقامی لوگوں کے مطابق اس سال موسم صاف نہ ہونے کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی بہاونہ ہونے کے برابر ہوئی ، کم پانی سے پورے گاوں کے فصلوں کو سراب کرنا ممکن نہیں۔ جسکی وجہ سے گاوں کی فصلیں خراب ہوگئیں ہیں۔ گلاغمولی کے مقامی کاشت کار رحمت جان کے مطابق گاوں کے لوگ نلکے کے پانی سے بھی فصلیں سراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں لوگ پانی کی بہاوکے لیے داعائیں کررہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button