ماحول

ہنزہ میں‌ ماحول کا عالمی دن منانے کی تیاریاں‌

ہنزہ ( اجلال حسین ) کاڈو کے زیر اہتمام ماحول کے عالمی دن کو منانے کے لئے تیاریاں مکمل ، اقوام عالم 5جون کو ماحول کا عالمی دن مناتی ہے۔اپنے اردگر د کے ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کا اخلاقی و دینی فریضہ ہے۔یہ عظیم تہذیبوں اور زندہ قوموں کا شعار ہے۔KADO کے چیرمین غلام مصطفی کے مطابق یوم ماحول منانے کے سلسلے میںEnvironmental Protection Agency (EPA),، Serena Hotel ، WWFضلعی انتظا میہ اور دیگر بزنس کمیونٹی کے تعاون سے نیایا جائے گا جس کے تحت جون 2018 ؁ء بروز اتوار کو پورے ہنزہ ریجن میں صفائی مہم ہوگا ، محلوں میں خواتین والینٹرز، گرل گائیڈز،خواتین تنظیمات صفائی مہم میں حصہ لیں گے جبکہ کاروباری حلقوں میں تمام کاروباری حضرات ، اپنے اپنے ایریا کی صفائی کریں گے ضلعی انتظامیہ۔ ,LSOs, TMSs حکومتی و غیر حکومتی ادارے صفائی مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔نیز اسی دن کے اہمیت کے مناسبت سے ،بزنس ایسوسی ایشن، LSOs ،TMSs ، سرکاری و غیر سرکاری ادارے اور بوائے اسکاؤٹس کے باہمی اشتراک و تعاون سے بینرز (Banners آویزان کرینگے۔جبکہ مورخہ 5جون 2018 ؁ء بروز منگل کو واک میں شرکت کے لیے سرکاری و غیرسرکاری اسکولز کے اساتذہ کرام، طلباء و طالبات ، تمام سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے سربراہان، عمائدین و اکابرین ، عوامی نمائندے، TMSs, LSOs کے عہدیداران سماجی کارکن ، جنٹس والینٹرز، بوائے اسکاؤٹس اور تمام کاروباری حلقے اس دن کو منانے کے لئے تعاون کرئینگے۔ماھول کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ریلی 5 جون 2018 ؁ء بروز منگل صبح 09:30بجے نور شاہ فللنگ اسٹیشن سے واک شروع ہوکرتھمو بسی (راکاپوشی کمپنگ سائیڈ )پراختتام ہوگا۔واک کے اختتام پر طلبا ء وطالبات اور دیگر مقررین اس دن کے مناسب سے مختلف تعلیمی و ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔جبکہ دوسری جانب جاپان چوک کریم آباد سے واک شروع ہوکر (کریم آباد پولو گراؤنڈ) پراختتام ہوگا۔واک کے اختتام پر پولو گراؤنڈ میں طلبا ء وطالبات اور دیگر مقررین اس دن کے مناسب سے مختلف تعلیمی و ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔ آئیں ہم سب ملکر علاقے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کیساتھ ساتھ دوسروں کو شعور و آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button