عوامی مسائل

تھک فیز تھری سے بجلی کی فراہمی شروع

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ برقیات دیامر کی انتھکاوشوں کی بدولت تھک فیز تھری ٹو میگاواٹ سے بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ۔ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات دیامر عامر شہزاد نے کہا کہ تھک فیز تھری ٹو میگاواٹ سے بجلی کی فراہمی کے بعد چلاس شہر میں بجلی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہو گی انہوں نے کہا کہ بٹوگاہ ، کھنبری و دیگر نالہ جات میں زیر تعمیر پاور ہاوٴسز کے تکمیل کے ساتھ ہی چلاس شہر و گرد و نواح میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہو گی انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات دیامر عوام کو کم سے کم لوڈشیڈنگ کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ چلاس شہر سمیت متعدد علاقوں کے ٹرانسمیشن لائن تبدیل کرنے کیلئے باقاعدہ ٹینڈر کیا ہے جس کے ساتھ ہی بجلی کا بریک ڈاؤن نہیں ہوگا شہر میں موجودہ ٹرانسمیشن لائن سسٹم کافی پرانا ہے جس کی وجہ سے بجلی بریک ڈاوٴن سے شہری شدید متاثر ہو رہے تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button