سیاست
چیف سیکریٹری کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے، ڈویژنل نائب صدر مسلم لیگ ن دیامر
چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل سئینر نائب صدر مسلم لیگ ن کالا خان نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیخلاف کیجانیوالی احتجاج سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے ۔ایگزیکٹو آڈر 2018 کی عوامی سطح پر پزیرائی ملنے لگی تو مخالفین نے چیف سیکرٹری کے باتوں کو ایڈٹ کر کے ایشو بنایا جو کہ قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چیف سیکرٹری کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے اور ہم وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف سیکرٹری کا تبادلہ ہرگز نہ کیا جائے ورنہ ہم سڑکوں پہ نکلیں گے ۔