عوامی مسائل

شگر کا گاوں‌سلدی خشک سالی کا شکار، فصلیں برباد

شگر(عابدشگری) ضلع شگر کا گاؤں سلدی خشک سالی کا شکار، رواں سال برف باری اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے سلدی کے عوام کو سخت ترین حالات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کیمطابق پورا گاوں خشک سالی کا شکار ہونے کی وجہ سے گندم آلو اور جو کے فصل سے خالی ہوگیا ہے۔ مقامی سرکردگان اور عوامی نمائندوں کے مطابق اس سال سلدی کے عوام کو اپنے کھیتوں سے ایک دانہ بھی گندم کا میسر نہیں ہوگا جس کی وجہ سے ایک طرف عوام کو قحط کا سامنا کرنا پڑا گا، اور دوسری طرف مویشیوں کو زندہ رکھنا بھی ممکن نہیں رہے گا۔

عوام نے اس موقع پر انتظامیہ سے اس قحط زدہ علاقہ کے عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے اور ان کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button