سیاحت

ضلع نگر میں‌ہزاروں‌سیاحوں نے ڈیرے ڈال دیے، درجنوں‌نئے ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کُھل گئے

نگر (یوسف نگری )ہزاروں سیاحوں کا رخ نگر کی جانب رواں دواں،راکاپوشی،دیران پیک،گولڈن پیک اور ممو بر ویلی و گپہ ٹریک کے لئے ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ،ہر طرف روزگار کے نئے دروازے کھل گئے،اسکندر آباد ،جعفر آباد اور چھلت میں درجنوں ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسزکھل گئے ہیں،ریاض گیسٹ ہاوس ،نگر گیٹ وے اسکندر آباد،دوبانی ریسورٹ اور فرینڈز گارڈن سمیت دیگر ہوٹلوں میں تل دھرنے کو جگہ نہیں مل رہا ،ایڈوانس دو دو ہفتوں کے لئے بکنک جاری ہے جنت نظیر گلگت بلتستانکی مختلف اور دلفریب نظاروں کو دیھکنے جہاں دیگر اضلاع کا سیاح رخ کررہے ہیں وہاں وادی نگر کے خوبصورت اور پریوں کا دیس کو بھی دیکھنے قافلوں اور فیملیز رواں دواں ہیں ۔جو پاکستانی شہروں کی تپاتی گرمی اور مشینری و دیگر شوروغل سے دور شاہراہ ریشم کے ساتھ واقع پریوں کا مسکن راکا پوشی سمیت قدرت مناظر کو دیکھ کے لطد اندوز ہورہے ہیں ،ایسے میں ریاض گیسٹ ہاوس اسکندر آباد میں پچھلے دس دنوں سے قیام پزیر ایک اسلام آباد کی فیملی کے ہیڈ نے کہا کہ قدرت نے گلگت بلتستان کوزمین پر جنت پیدا کیا ہے اور یہاں کے لوگ انتہائی ملنگ سار اور مہمان نواز ہیں مجھے یہ د س دن گھر سے دور رہنے کا احساس تک نہیں ہوا اور میرے چھوٹ بچے ہمساہیوں کے ساتھ بھی گھل مل کے رہ رہیں اور ایسے علاقے دنیا میں بہت کم ملتے ہیں جہاں لوگ اپنے سوغات مفت فراہم کر کے اپنی روایات کو برقرار کھے ہوئے اسلامی دائرے میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ایسے زندہ دل لوگ دیگر مملک بھی گھوما کہیں نظر نہیں آئے ۔جبکہ مساجد و امام بارگاہوں سے علماء کرام مہمانوں کی عزت اور احترامو رہنمائی میں بالکل کمی نہ کرنے کا نصیحت بھی کررہے ہیں ۔اور نگری عوام اس پر خوب عمل کرر ہی ہے جس کی وجہ سے سیاح دیگر اضلاع بھی جا کر واپس اپنے بکنگ ایریاز کی جانب شام ڈھلے واپس آجاتے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button