خبریں

چلاس میں‌ تخریب کاری کی کوشش بزدلانہ حرکت ہے، شرپسندوں‌کو جلد گرفتار کریں‌گے، آئی جی پی ثنا اللہ عباسی

چلاس(بیورورپورٹ)آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ایک پرامن خطہ ہے ،اس خطے کو مزید پرامن بنانے کیلئے جی بی پولیس اپنی تمام توانائی صرف کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں ،سیاحوں کی بہترین سیکورٹی کو یقینی بناکر اس خطے کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چلاس ایفاد پراجیکٹ کے دفتر پر تخریب کاری بزدلانہ کارروائی ہے شرپسندوں کو جلد گرفتار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پرامن بنانے کیلئے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے تمام حساس ایریاز میں سی سی ٹی کیمرے نصب کررہے ہیں ۔گلگت بلتستان پولیس اپنی وسائل کے مطابق امن کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابوسر روڈ پر سیاحوں اور مسافروں کو شام چھ بجے کے بعد سیکورٹی خدشات کی وجہ سے نہیں بلکہ روڈ پر پیش آنے والے ممکنہ ٹریفک حادثات کی وجہ سے روک رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بابوسر روڈ پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات ہیں ،روڈ پرسیکورٹی کو مزیدبہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی پولیس موٹر وے پولیس کے بعد دیانت داری اور ایمانداری کے حوالے سے پہلے نمبر ہے،یہاں کی پولیس رشوت سے پاک ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے شہروں کی نسبت گلگت بلتستان پر جرائم کی شرح صفر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر کے لوگ بہت اچھے ہیں اور یہاں کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس معاشرے کی پولیس اچھی ہوگی وہ معاشرہ جرائم سے پاک ہوگا ۔گلگت بلتستان تعلیم اور صحت کے حوالے سے بہت زیادہ بہتر ہے،یہاں پر 80فیصد لوگ تعیلم یافتہ ہیں ،جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن جدو جہد کروں گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button