Uncategorized

دیامر کی سول سوسائٹی صفوں میں‌گھسے دہشتگردوں کی نشاندہی کرے، حکومت سخت کاروائی کی جائے گی، ڈُپٹی سپیکر جعفر اللہ خان

گلگت( فرمان کریم) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفراللہ خان نے ضلع دیامر میں سکولوں نذر آتش کرنے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے ہمارے تعلیمی ادارے نہیں جلائے ہیں بلکہ ہمارے مستقبل کو جلایا ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے علماء کرام کو سامنے آنا ہوگا۔ سول سوسائیٹی اپنی صفوں میں موجود ان دہشت گردوں کی نشاندی کرے صوبائی حکومت ان کے خلاف کاروائی کرے گی۔

ڈپٹی سپیکر نے مذید کہا کہ دیامر کے عوام مہمان نواز اور سادہ لوح ہیں ۔ یہ دہشت گردی صرف دیامرمیں نہیں ہو ئی ہے بلکہ پوار گلگت بلتستان اس سے متاثر ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دیامر میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے صوبائی حکومت اور پاک فوج نے سکولوں کا جال بچھایا تھا دہشت گرودں کو تعلیمی ترقی ایک آنکھ نہیں بھایا اور تعلیمی اداروں کو تباہ کیا ہے ۔ان سکولوں سے ہمارے مستقبل کے معمار نکلتے ہیں دہشت گردوں نے ہمارے مستقبل کے معماروں کو تباہ کرنے کے لئے یہ سازش کی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور انشاللہ بہت جلد یہ تعلیم دشمن عناصر قانون کے گرفت میں ہو نگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button