عوامی مسائل

نیٹکو گھانچھے کا مینیجر دفتر سے غائب رہنے لگا

اسلام آباد(فدا حسین) گلگت بلتستان کے نیم سرکاری ٹرانسپورٹ ادارے، نیٹکو، کے ضلع گھانچھے میں تعینات مینیجر ڈیوٹی سے غائب رہنے لگا ہے، جس باعث انتظامی امور میں مشکلات کی شکایت معمول بن رہی ہیں۔ مینیجر کے علاقائی حدود سے باہر رہنے کی وجوہات کے بارے میں دفتر کا عملہ کچھ بتانے سے قاصر نظر آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گانچھے کے ضلع ہیڈکوارٹر خپلو میں تعینات نیٹکو عملے کے مطابق ان کے مینیجر ندیم شگری نے محرم عاشورے کی چھٹیوں پرجاتے ہوئے اپنا موبائل نمبر کسی کو بھی نہیں دیا ہے، اس باعث عوام میں سے اگر کسی کو مشکل پیش آئے تو ان تک رسائی مشکل ہو رہی ہے۔

مقامی صحافیوں کے مطابق موصوف مبینہ طور پر ادارے میں لوگوں کو سیٹوں کی ٹکٹ بھی من مانے طریقے سے تقسیم کرواتے ہیں ۔ان کے مطابق چند عرصہ پہلے جب رجسٹر چیک کیا گیا تو کئی عرصے سے مخصوص سیٹوں پر ایک خاص نام لکھوایا ہوتا تھا جس پر انہوں نے اخبار میں خبر چھپوانے کی بجائے پرچی پر پیغام لکھ کر بھیج کراپنا رویہ دورست کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

مقامی صحافیوں کے بقول اس وقت بھی موصوف دفتر میں موجود نہیں تھے ۔تاہم اس واقعے کے بعد دوبارہ فہرستوں میں ایک ہی نام تو نہیں ملتے لیکن، مینیجر ابھی ڈیوٹی پر دفتر میں موجود نہیں ہیں۔

اس موقع پر ڈیوٹی موجود منشی سے خپلو سے سفر کرنے والے صحافیوں کے رعایتی ٹکٹ دینے یا نہ دینے یا کے حوالے سے پوچھا گیا ہے تو انہوں اسے مینیجر کی مرضی اور صوابدید قرار دیا۔ مزید وضاحت کے لئے مینیجر کا موبائل نمبر مانگنے پر عملے کے پاس نمبر نہیں تھا اس پر سکردو دفتر والوں سے مانگا گیا تو انہوں نے بھی نمبر نہ ہونے کا عذر کرتے ہوئے دینے سے انکار کیا۔ خپلو میں تعینات نیٹکو کے مینجر کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ اکثر اوقات دفتر میں موجود نہیں ہوتے اس وجہ سے دیگر عملوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button