خبریں
کے ٹو کے دامن میں واقع وادی برالدو میں آج سے موبائل سروس کا آغاز ہوگا
شگر(عابدشگری) ضلع شگر کے آخری گاؤں اور دنیا کے بلندترین چوٹی کے ٹو کے دامن میں واقع علاقہ برالدو میں موبائل سروس کا آغاز آج سے ہوگا۔ڈی جی ایس سی او میجر جنرل علی فرحان ایس کام موبائل سروس کا افتتاح کرینگے۔تفصیلات کے مطابق سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی جانب سے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے دامن میں واقع اور ضلع شگر کے آخری اور دورافتادہ گاؤں اسکولی میں ایس کام موبائل سروس شروع کررہے ہیں۔جس کیلئے تمام تر تیاری مکمل ہوچکا ہے۔اورڈی جی ایس سی او میجر جنرل علی فرحان آج اس کا افتتاح کرینگے۔جس کے بعد یہاں کے رہنے والے باسیوں کو مواصلات کے سہولت میسر آسکیں گے۔