خبریں

چیف سیکریٹری نے دیامر کا دورہ کیا، مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا ایک روزہ دورے پر چلاس پہنچے ۔چیف سیکریٹری نے گونر فارم میں زیر تعمیر ہسپتال کا ویزٹ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا،ڈسٹرکٹ ہسپتال چلاس کے دورہ کے موقع پر چیف سیکریٹری نے سب سے پہلے مریضوں کی عیادت کی اور ان کے مسائل پوچھ لئے ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے ملے اور ان کے مسائل بھی پوچھ لئے ۔اس موقع پر چیف سیکریٹری نے ہسپتال کی صفائی و ستھرائی کا بھی جائزہ لیا،بعد ازاں چیف سیکریٹری نے کمشنر دیامر استور ڈویژن رحمان شاہ ،ڈپٹی کمشنر دیامر امیراعظم ایس پی دیامر رائے محمد اجمل اور ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر رشید احمد اور چیف انجینئر تعمیرات عامہ بشارت اللہ کے ہمراہ سو بیڈ نیا ہسپتال اور پچیس بیڈ ویمن اور پچیس بیڈ چائلڈ ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ہسپتال کی تعمیر کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر کاموں میں تاخیر نہیں ہونی چاہے۔چیف سیکریٹری کو چلاس ہسپتال کے احاطے میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر پر چیف انجینئر بشارت اللہ نے بریفنگ دی ۔چیف سیکریٹری نے چلاس ہسپتال کا دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ چند ماہ پہلے جلائی گئی رنئی گرلز سکول کا ویزٹ کیا اور سکول کے طالبات سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن لیئے۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے چلاس کے مختلف اداروں کا دورہ کرنے کے بعد کمشنر آفس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی اجلاس کی صدارت کی اور مختلف منصوبوں پر بریفنگ لی۔چیف سیکریٹری نے دیامر کے مختلف قبائل سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے مطالبات سن لیئے، چیف سیکریٹری سے دیامر یوتھ ایکشن مومنٹ اور دیامر یوتھ مومنٹ کے وفد نے بھی ملاقات کیا اور چلاس میں بجلی بحران اور دیگر ایشوز پر چیف سیکریٹری کو آگاہ کیا گیا، جس پر چیف سیکریٹری نے ان کے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button