خبریں

‘سب ڈویژن یاسین کے لیے مختص ڈسٹرکٹ کونسل کا فنڈ گزشتہ پندرہ سالوں سے غائب ہے’

یاسین (معراج علی عباسی ) حکومت کے جانب سے عوامی فلاح وبہود اور دیہی ترقی کے لیے مختص ڈسٹرکٹ کونسل کے فنڈسے سب ڈویژن یاسین کے عوام گزشتہ پندرہ سالوں سے محروم ہے۔ آبادی کے اعتبار سے سب ڈویژن یاسین کو ڈسٹرکٹ کونسل کے بجٹ سے حکومت کی جانب سے ہر سال 20لاکھ روپے فراہم کیا جارہا ہے۔ گزشتہ پندرہ سالوں سے گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کے باعث ضلع کونسل کے ممبران کے لیے مختص بجٹ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ذریعے خرچ کیا جارہا ہے ۔

یاسین کے عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ڈویژن یاسین کے لیے ڈسٹرکٹ کونسل کے بجٹ سے ہرسال جاری ہونے والی 20لاکھ روپے کہاں خرچ کیا گیا ہے صوبائی انتظامیہ چان بین کرے ۔ عوامی حلقوں کے مطابق سب ڈویژن یاسین کے لیے مختص ڈسٹرکٹ کونسل کا فنڈ گزشتہ پندرہ سالوں سے غائب ہے ۔گلگت بلتستان انتظامیہ یاسین کے لیے مختص ڈسٹرکٹ کونسل کی فنڈکا تحقیقات کرے کہ فنڈ کہاں اور کس کے ذریعے خرچ کیا گیا ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ پندرہ سالوں سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں ہورہا ہےجس باعث ڈسٹرکٹ کونسل کا فنڈڈسٹرکٹ انتظامیہ کے زریعے خرچ کیا جارہا ہے مگر ضلعی انتظامیہ نے یاسین میں ڈسٹرکٹ کونسل کا بجٹ کہاں خرچ کیا کوئی پتہ نہیں ۔عوامی حلقوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ کونسل کا فنڈ عوامی بہود اور دیہی ترقی کے بجائے سرکاری دفاترکی تزئین وآرائش اورمن پسند جگہوں میں خرچ کررہا ہے جو کہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سب ڈویژن یاسین کے لے مختص ڈسٹرکٹ کونسل کے فنڈکا چھان بین کرے کہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ پندہ سالوں میں ڈسٹرکٹ کونسل کے فنڈ یاسین میں کہاں اور کس کے ذریعے خرچ کیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button