Uncategorized

استور : داسخریم رابطہ سڑک برفانی تودہ گرنے کے باعث بند

استور ( سبخان سہیل ) استور کے بالائی علاقے داسخریم کی رابطہ سڑک برفانی تودہ گرنے کے باعث بند ہوچکی ہے۔ علاقہ عوام کی متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کو بار ہا نشاندھی کرنے کے باوجود ٹس سے مس نہیں جبکہ علاقہ کی عوام شدید مشکلات سے دوچار۔

عمائدین داسخریم دولت شاہ ، غلام حسین،عبداللہ شاہ ، عبد القاد نے کہا کہ
داسخرم سمیت دیگر ایریا کا روڑ برفانی تودے گرنے کی وجہ سےکئی دنوں سے بلاک ہےجس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اگر روڈ کو بر وقت نہیں کھولا گیا تو ان علاقوں میں غذائی بحران کا شدید خدشہ ہے۔ روڈ کی بندیش کے باعث علاقے میں اس وقت بھی اشیاء خوردو نوش کی شدید قلت ہے۔ شدید برفباری میں جہاں درجہ حرارت منفی 12 سے پندرہ ہے وہی پر مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ان مریضوں کو ہسپتال تک لانے کے لیے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مریضوں کو پیدل کئی میل چارپائی پہ ڈال کر کندھے پہ ہیڈ کواٹر تک لاتے ہیں۔

استور داسخریم روڈ دفاعی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل روڈ ہونے کے ساتھ ساتھ بارڈر سے متعصل بھی ہے ایسے میں انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ استور داسخریم روڈ پر روزانہ سینکڑوں لوگ سفر کرتے ہیں لیکن گزشتہ ایک ہفتے سے روڈ پر برفانی تودہ گرنے کے باعث ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ استور انتظامیہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر ، ایکسین محکمہ تعمیرات کو تحریری درخواست دینے کے باوجود درخواست پر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔

حکومت گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان، استور انتظامیہ اور کمانڈر 80برگیڈ سے اپیل کرتے ہےکہ روڈ کو کھولنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں۔ بصورت دیگر علاقے کے عوام احتجاج پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button