خبریں
شگر: جربہ ژھوافزائش نسل فارم میں موجود ہزاروں ٹراؤٹ مچھلیاں مرگئیں
شگر(رپورٹر) محکمہ ماہی پروری کی لاپروائی یا سردی کی شدت میں اضافہ ،جربہ ژھو (بلائنڈ لیک) شگر میں واقع ہزاروں ٹراؤٹ مچھلیاں مرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق شگر میں واقع جھیل جربہ ژھو میں واقع محکمہ ماہی پروری کے ٹراؤٹ فش افزائش نسل فارم میں ہزاروں مچھلیاں مرگئی ہے۔مرنے والی مچھلیوں کی تعداد تین ہزار سے زائد بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہرسال ٹراؤٹ مچھلیوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جاتا تھا تاہم اس سال اسی جھیل میں ہی رکھا گیا تھا ۔ جوکہ سردی کی شدت کو برداشت نہ کرتے ہوئے مرے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان مچھلیوں کو زندہ رکھنے کیلئے بجلی کے ذریعے مصنوعی بلبلے پیدا کرنا تھا جوکہ بجلی نہ ہونے اور جنریٹر کی عدم دستیابی کے باعث ممکن نہ ہوسکا۔ جس کی وجہ سے ان مچھلیوں کی موت واقع ہوا۔