شاہ سلمان کے فلاحی ادارے نے 10 اضلاع کے 5 ہزار گھرانوںمیں’رمضان پیکج’ کی تقسیم شروع کردی
گلگت (پ ر) شاہ سلمان کے فلاحی امداد ی ادارے کی طرف گلگت بلتستان کے10 اضلاع جن میں سکردو، گلگت، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے، شگر، کھرمنگ،، غذر اور نگر کے دور افتادہ علاقوں کے5 ہزار گھرانوں میں رمضان پیکیج کے تحت راشن تقسیم کی گئی۔ اس فوڈ پیکیج میں تمام تر ضروری اشیاء خوردنوش شامل ہیں جوکہ ان روزہ دار گھرانوں کیلئے سحر و افطار میں مدد گار ہوگا۔ ایک فوڈ پیک 50 کلو گرام پر مشتمل ہے جس میں 20 کلو فائن آٹا، 10 کلو چاول، 5لیٹر کوکنگ آئل، 2کلو دال چنا، 2 کلو خشک دودھ،2کلو بیس، 5کلو چینی،2کلو چائے پتی، 2کلو کھجوریں، 1کلو نمک، 1کلو Tang پاوڈرشامل ہیں۔ جس کا مجموعی وزن1000ٹن ہے جس کی مالی لاگت 1ملین ڈالر (14کروڑ روپے) بنتی ہے جوکہ پاکستان بیت المال کے تعاون سے آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے 24اضلاع میں شفاف طریقے سے معذور، یتیم، بیواؤں اور مستحق افراد میں تقسیم کیا جارہاہے، جس سے 91250 افراد مستفید ہوں گے۔