سیاست

تحریک انصاف کے نااہل ترین کے ہاتھوں‌سے گلگت بلتستان میں‌منصوبوں‌کا افتتاح‌کروانا گلگت بلتستان حکومت کی نااہلی ہے، سعدیہ دانش

گلگت (پ ر ) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نااہل ترین شخص کے ساتھ گلگت بلتستان میں پراجیکٹس کا افتتاح کروانا صوبائی حکومت کی بھی نااہلی ہے . انہوں نے کہا جہانگیر ترین نااہل ترین اور ضمیروں کا سودا گر ہے جس نے پنجاب میں سیاسی لوگوں کو اپنی جہاز اور اے ٹی ایم مشین سے لوگ کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل کروایا ہے لیکن گلگت بلتستان کے عوم با ضمیر ہیں وہ کبھی بھی کسی ضمیر کا سودا نہیں کریں گے۔ ایک نااہل شخص کا گلگت بلتستان میں آکر گورنمنٹ آف پاکستان کے دئیے گئے پراجیکٹس پر افتتاح کرنا سوالیہ نشان ہے .سعدیہ دانش نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی قیادت نے گلگت بلتستان میں ایک نااہل بندے کے ساتھ سیاسی انٹری دی ہے اب گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی نااہلی کا آغاز ہے. انھوں نے مزید کہا کہ قانونی اداروں کو بھی اس بات کا نوٹس لینا چاہیے کہ ایک عدالت سے نااہل قرار پانے والا شخص کیسے گورنمنٹ کا پروٹوکول لیتا ہے اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتا ہے نااہل شخص کو سرکاری پروٹوکول دے کے صوبائی حکومت نے ثابت کیا کہ اندر سے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کرپشن چھپاو مک مکا ہو گیا ہے .انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کا اصلی چہرہ ایک سال میں ہی دیکھ لیا ہے اور گلگت بلتستان تحریک انصاف کی صوبائ قیادت پیپلزپارٹی پر کرپشن کے الزامات لگانے اور اصولوں کی سیاست کی بات کرنے پہلے زرا عوام کو یہ بتا دیں کہ ان کے اپنے قول و فعل میں اتنا تضاد کیوں ہے جب اپنے مفادات کی بات ہو تو نہ کرپشن نظر آتی ہے نہ ہی کوئی اصول یاد رہتا ہے۔ اس لئے گلگت بلتستان کے عوام کبھی بھی ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے انھوں نے کہا ایک سے زیادہ کے عرصے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں ایک نااہل شخص کو بھیج کر تبدیلی کا آغاز کیا ہے جو کہ گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی نااہلی ہے .انھوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کا وجود عنقریب پورے ملک سے ختم ہونے والا ہے . پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے نمائندہ جماعت ہے گلگت بلتستان کی عوام کا صرف پیپلز پارٹی سے امیدیں وابستہ ہیں جو ہمیشہ پیپلزپارٹی نے پوری کی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button