خبریں

سانحہ گٹی داس (بابوسر)‌میں‌زخمی ہونے والوں کے علاج کے لئے 25 لاکھ روپے منظور

گلگت: ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سانحہ گٹی داس میں زخمیوں کے علاج معالجے پر آنے والے اخراجات کی مد میں 25لاکھ50ہزار(Rs2.500 million) روپے صوبائی حکومت کی جانب سے پاک فوج کو ادائیگی کے سمری کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے22ستمبر کو دیامر کٹی داس میں مسافر بس حادثہ میں 26 اموات اور17 مسافرزخمی ہوئے تھے۔ جسکے بعد زخمیوں کو پاک آرمی نے سی ایم ایچ گلگت منتقل کیا اور14 شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا تھا۔ اس سانحے میں زخمیوں کے علاج معالجے پر آنے والے اخراجات25لاکھ50ہزار(Rs2.500 million) کی رقم صوبائی حکومت کی جانب سے پاک فوج کو ادا کرنے کی سمری محکمہ صحت نے بھجوائی جسکی منظوری وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button