عوامی مسائل

برفانی تودہ گرنے سے برالدو – کے ٹو سڑک ایک ہفتے سے بند

شگر(بیورورپورٹ) برفانی تودے گرنے کی وجہ سے برالدو کے ٹو روڈ بیانگسہ سائیڈ سے بلاک ہوگیا۔برفانی تودہ گرے ہفتہ سے زائد کا عرصہ ہوگیا مگرمحکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے کوئی پرسان حال نہیں۔روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں اور مریضوں کو ڈاکٹر تک رسائی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ لوڈر گاڑیاں بھی دوسری جانب پھنس جانے سے علاقے میں غذائی قلت اور بحران کا سامنا ہے۔پہلے بھی برفانی دوروں کی وجہ سے بلاک ہوا تھا، جسے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا تھا۔برفانی تودہ گرتے ہی پڑی پر کام کرنے والا ٹھیکیدار بھی غائب ہوگیا۔لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ سے برفانی تودہ ہٹانے اور روڈ کو بحال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button