گلگت بلتستان

انجمن ہلال احمر کے زیر اہتمام ضلع غذر کے علاقے دلناٹی میں قدرتی آفت کے شکار ٣٥ خاندانوں میں امدادی اشیا کی تقسیم

گلگت ( پ ر ) گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( جی بی ڈی ایم اے ) اور ضلعی انتظامیہ غذر کی درخواست پر گورنر گلگت بلتستان سید پیرکرم علی شاہ اورہلال احمر گلگت بلتستان کے چیئرمین آصف حسین کی ہدایت پر ہلال احمر گلگت بلتستان کیجا نب سے کی ضلع غذر کے گاؤں دلناٹی میں سیلاب سے متاثرہ 35 خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ امدادی اشیاء میں خیمے ، ترپال شیٹس ، کیچن کا سامان اور دیگر گھریلوں استعمال کی اشیاء شامل تھی ۔ جبکہ ہلال احمر کے رضار گزشتہ دو روز سے متاثرہ علاقے میں امداد بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں ۔ اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف حسین نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان حکومت کا معاؤن ادارہ ہے جو قدرتی افات اور دیگر سانحات کے دوران متاثرین کی امداد وبحالی میں مقامی حکومتوں کی معاونت کر رہا ہے اور حکومتی مشاورت سے یہ سب سرگرمیاں سر انجام دی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہلال احمر حکومتی مشاورت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتا تاہم جہاں پر حکومت کے وسائل کم پڑھ جاتے ہیں وہی سے ہلال احمر کے وسائل کا آغاز ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہلال احمر کی ٹیمیں ضلع غذر اوربلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی فہرستیں تیار کر رہی ہے اور حکومتی مشاورت سے ضرورت مند افراد کو بنیادی اشیاء فراہم کی جائنگی ۔ انہوں نے متاثرین کو تسلی دی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھے ہلال احمر ان مشکلات میں کمی لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button