سیاستعوامی مسائل

گزشتہ ہفتے گلگت بلتستان میں تاریخ کے بڑے بڑے جلسے ہوے مگر ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا: ایمان شاہ

وزیراعلی کے معاون خصوصی ایمان شاہ کی میڈیا کو بریفنگ

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے گلگت بلتستان میں امن امان کی صورتحال اور حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے مقامی صحافیوں کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق سے جید علماء کا ایک وفد گلگت بلتستان کے دورے پر ہے اور تمام مکاتب فکر کے علماء سے ملاقاتوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ بہت جلد اچھی خبریں سامنے آئیں گی۔ انٹرنیٹ سروس کی جلد بحالی کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت امن کی بحالی کے لئے تمام دستیاب آپشنز پر غور کررہی ہے۔ وفاق سے حکومتی دعوت پر جید علماء کرام کی آمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ معاملہ سیاسی نہیں مذہبی نوعیت کا ہے اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ مذہبی لیڈران ہی افہام وتفہیم کے ساتھ اس مسئلے کا کوئی حل نکالیں۔
آئندہ کی حکومتی حکمت عملی کے حولاے سے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چہلم کے فوراً بعد وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی اور ترجیحات کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیں گے۔
گلگت بلتستان میں حالات معمول کے مطابق ہے تاریخ کے بڑے جلسے جلوس ہوئے مگر کوئی گملہ تک نہیں ٹوٹا۔ چہلم امام حسین رضی اللہ تعالی کے موقع پر گلگت بلتستان میں سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کئیے ہیں گلگت بلتستان میں امن و امان کو قائم رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ گلگت بلتستان میں ہونے والے تاریخ ساز جلسے جلوسوں کو ہمارا ازلی دشمن بھارت نے پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی مگر گلگت بلتستان کے عوام نے بھارت کے ہر پروپیگینڈے کو ناکام بنایا بھارت گلگت بلتستان کی فکر کرنے کے بجائے اپنی عوام کی فکر کرے چاند تک پہنچ کر کوئی کمال نہیں کیا بھارت کے ایک کروڑ عوام سڑکوں پر رات گزارتے اور وہی پر مرتے ہیں گلگت بلتستان کے صحافیوں نے ہمیشہ سے ذمہ درانہ صحافت کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان میں امن و عامہ کی مجموعی صورتحال بہتر ہے سوشل میڈیا اور اخبارات میں  ذمہ درانہ رپورٹنگ کی وجہ سے آج ہم سب کو یہاں پر  جمع ہونے کا موقع ملا ہے ورنہ گلگت بلتستان میں اگر صحافی بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے تو شاید آج گلگت بلتستان کے حالات یکسر مختلف ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی ہمیشہ سے ذمہ دار ہی ہوتا ہے جو معاشرے کی اصلاح چاہتا ہے حکومت بھی صحافیوں سے یہی توقع رکھتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان جو ہم سب کا گھر ہے کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ماضی میں بھی گلگت بلتستان کی امن وامان کے حوالے سے صحافیوں کا مثبت کردار رہا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button