کالمز

1870 میں چترال سے فیض آباد تک ایک سفر کی روداد

ظفراقبال

سن 1870میں برطانوی حکام نے سرحد سے باہر تمام نامعلوم یا جزوی طور پر معلوم ممالک کو منظم طریقے سے تلاش کرنے کے لئے عمومی منصوبے کے تسلسل میں مختلف سمتوں میں ٹرانس ہمالین  اور ٹرانس فرنٹیئر کی تلاش جاری رکھی تھی۔ پشاور سے براہ راست بدخشان کے صدر مقام فیض آباد تک ایکسپڈیشن کا ایک سلسلہ کامیاب نتیجے پر پہنچا اور مطلوبہ ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا۔

جولائی 1870 کے فورا بعد میر ولی سے براہ راست ملاقات کرنے والا پہلا پرائمری سورس جس نے نہ صرف میر ولی سے ملاقات کی بلکہ اس سے تبادلہ خیال اور مصافحہ بھی کیا ، اور ان کے حرکات و سکنات کا قریب سے جائزہ لیا ۔یہ خفیہ مشن خطر ناک تو تھا ہی لیکن اہم بھی اتنا ہی تھا جس کی تکمیل کے لئے ایک انتہائی باصلاحیت  آدمی کا انتخاب کیا گیا ۔ کچھ ضروری ٹریننگ کے بعد یہ ادمی تاجر کے بھیس میں چترال روانہ ہوا۔

 12 اگست کو پشاور سے شروع ہونے والا خفیہ سفر ملاکنڈ درہ سے گزر کر سوات میں داخل ہوا، جو چھ ہزار  سے سات ہزار  فٹ کی بلندی بر واقع ہے، پندرہ اگست  کو یہ قافلہ سوات کے دارلحکومت پہنچا، جو ایک چھوٹا سا، تین سو گھروں پر مشتمل ایک ناقص تعمیر شدہ شہر ہے ۔ 

اگلے دن شمال میں ڈیڑھ میل کے فاصلے پر وہ دریائے سوات پر پہنچتے ہیں ، یہاں ایک بڑی ندی تھی، جسے انہوں نے بیڑے پر عبور کیا۔ اسی دن اپنا سفر  جاری رکھتے ہوئے وہ مخالف پہاڑوں پر چڑھ گئے اور  ایک آسان راستے سے، لروم درے کو عبور کرتے ہوئے ضلع تالاش میں داخل ہوئے، اور دریائے پنجکورہ تک پہنچ جاتے ہیں۔

 دریائے پنجکورہ سے وہ باجوڑ کے سب سے بڑے ضلع جودول سے ہوتے ہوئے 18 اگست کو جندول کے مرکزی قصبے میانکیلئی اور درحقیقت صوبے کے صدر مقام پر پہنچے۔ 

 30 اگست 1870 کو سیپر (حوالدار) چترال کی حدود میں پہنچ جاتا ہے اور پہلی بار  ہیورڈ کے قتل کی رپورٹ سنی۔ رپورٹ یہ تھی کہ "ہیورڈ” نام کے ایک صاحب جو کشمیر سے یاسین گئے تھے اور جن کا ارادہ وہاں سے بدخشاں جانے کا تھا، کو ورشگوم میں درکوت کے مقام پر قتل کر دیا گیا ہے (تقریباً سات دن کا فاصلہ شمال مشرق چترال) راجہ میر ولی کے حکم سے جو کہ یاسین کے مرحوم راجہ گوہر امان  کے بیٹے اور ورشگوم کے حکمران تھے۔ 

کہا جاتا ہے کہ صاحب کے ساتھ آٹھ نوکر بھی تھے، جن میں سے ایک تنہا بچ گیا تھا وہ ایک منشی تھا جس کو بھی کچھ ٹائم بعد مارا گیا ، باقی سات سب مارے گئے۔ صاحب  کے قتل کے بعد، تقریباً 700 تولہ سونے کے ٹکڑے (ہر ایک کی قیمت تقریباً چھ روپے)  اس کے علاوہ کپڑوں، بندوقوں، پستولوں، اس کی گھڑی، کتابیں، اور بہت سی دوسری چیزیں جو ان سے  برآمد ہوئی تھیں سب لوٹ  لئے گئے۔

31 اگست کو پارٹی چترال پہنچی، جہاں چترال کے حکمران  کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات ہوئی ،ان کے چترال انے کا مقصد لین دین کاروبار تھا کیونکہ انہوں نے اپنے پرپس کو خفیہ رکھا تھا اور یہ کاروباری کے بھیس میں تھے ۔

 سیپر کو اگلے دن مہتر امان الملک کے روبرو پیش کیا گیا جہاں ان سےانٹرویو لیا گیا۔ دوران گفتگو سیپر نے امان الملک کو کئی بار دیکھا، سپیر کو مہتر اور میر ولی کے بیچ بیٹھایا گیا تھا ۔

 "4 ستمبر کو چترال کے حکمران نے  (سیپر) کو اپنے اور میر ولی کے درمیان اپنے دائیں طرف ایک نشست دی۔ عام پوچھ گچھ کے بعد مہتر  نے اپنے دربار کے کچھ افسروں سے جو اس کے سامنے بیٹھے تھے بات کرنا شروع کی، اور جب وہ مصروف تھا، میں میر ولی کی طرف متوجہ ہوا، اور خاموشی سے اس سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے؟ ہیورڈ  اور آپ کے درمیان جھگڑا کیوں ہوا تھا ، جس پر میر ولی نے مجھ سے جھوٹ بولا کہ ‘میں ہیورڈ  سے جھگڑا کرنے کا کسی طور پر مائل نہیں تھا، کیونکہ میں نے انہیں ایک سابقہ ​​موقع پر دیکھا تھا جب وہ ہمارے ملک سے گزر رہے تھے، تب ہم نے تحفوں کا تبادلہ بھی کیا ۔

 لیکن دوسرے سفر کے اس آخری موقع پر یعنی جولائی 1870 وہ بدخشاں جاتے ہوئے قولیوں اور دوسرے لوگوں پر زبردستی دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ اپنا سامان ایک سٹیج سے دوسرے سٹیج پر لے جائیں، اس کے علاوہ دیہاتیوں سے زبردستی اپنے پیروکاروں کے لیے کھانے کا سامان بھی لے جا رہے تھے، اور کئی شکایات بھی  زمینداروں کی طرف سے مجھ تک پہنچیں۔

جب میں ہیورڈ  کے پاس گیا اور احتجاج کیا اور اسے مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک نہ کرے جیسا کہ وہ میرے  لوگوں کے ساتھ کر رہا تھا، اس پر وہ طیش میں ائے اور مجھے گالی دی،  اور مجھے بتایا کہ ورشگوم اس کا نہیں ہے یہ انگریزوں کا ہے ،  مجموعی طور پر اس موقع پر اس کا رویہ بہت پرتشدد تھا۔، اس قدر کہ مجھے ان کے اپنے اوپر ذاتی تشدد کا اندیشہ تھا، اور اس کے نتیجے میں میں خاموش رہا۔

 صاحب نے اُس رات  اُس جگہ کے قریب ڈیرے ڈالے جہاں میں تھا،  یعنی میر ولی برکلتی میں تھا اور ہیورڈ درکوت پہنچا تھا ۔ لیکن صبح کے وقت، میں نے ساٹھ آدمیوں کو تھوڑی دور آگے ایک جگہ، جسے درکوت  کہا جاتا ہے، بھیج دیا اور حکم دیا کہ وہ ہیورڈ اور اُن کی جماعت کو گھات لگا کر انتظار کریں،  وہاں سے ان پر حملہ کر کے انہیں مار ڈالنا ہے،  جو انہوں نے کیا، ہیورڈ  اور ان کے سات نوکروں کو مار ڈالا۔

 چترال میں عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ امان الملک (چترال کے حکمران) نے میر ولی کو ہیورڈ  کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ مہتر  نے کہا کہ میر ولی میرا دشمن ہے، اس نے کس اختیار کے تحت ایسا قدم اٹھایا۔

 مجھے اس فعل کے لیے اسے قید کرنا چاہیے۔‘‘ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ میر ولی مہتر کی یہ دھمکی سن کر بدخشاں بھاگ گیا اور تقریباً پچیس دن تک اس ملک میں چھپا رہا، اس کے بعد وہ دوبارہ واپس آیا اور اپنے آپ کو امان الملک  کے سامنے پیش کیا اور اسے ایک بندوق بھی دی۔

یہ بندوق ہیورڈ کی تھی اور اب یہ مہتر کے پاس ہوتی ہے ۔ یہ  ہمیشہ  ہیورڈ کی بندوقوں میں سے ایک کو دربار میں اپنے پاس رکھتا ہے ،چترال کے لوگ اس بات پر قائل نظر آتے ہیں کہ مسٹر ہیورڈ کو چترال کے مہتر  امان الملک کے حکم سے قتل کیا گیا تھا جس نے میر ولی کو قتل میں محض ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کیا تھا۔ کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد میر ولی کا اتنے مختصر عرصے کے لیے دور رہنا اور پھر واپس لوٹنا۔

  مزید برآں چترال کے لوگوں کو یقین ہے کہ میر ولی اپنی ذمہ داری سے ہیورڈ  کا قتل نہیں کر سکتے تھے کیونکہ ورشگوم میں ان کی اتھارٹی اتنی کمزور ہے کہ اگر اعلیٰ حکام کی ہدایت ہوتی تو ان کی بات نہ مانی جاتی۔ وہ سب اس بات پر قائل ہیں کہ میر ولی کی پرواز اور اچانک چترال واپسی کا منصوبہ امان الملک نے پہلے ہی سے بنایا تھا۔ امان الملک کی شہرت بہت دھوکے باز ہونے کی ہے، اپنے آدمیوں میں سے سب سے عاجز آدمی سے نرم، منافقانہ انداز میں بات کرتا ہے، جس کے پیچھے وہ ایک برا، بے حس دل چھپاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ مسلسل اس خوف میں رہتا ہے کہ اس کا ملک اس سے چھین لیا جائے گا، اور ایسا کرنے کے لیے کسی بھی اچھے بہانے سے بچنے کے لیے، اس کی برائیاں ہمیشہ اس طرح کی منصوبہ بندی کی جاتی ہیں کہ الزام دوسروں کے کندھوں پر آ جائے۔ 

ذیل میں اس کی وضاحت یوں کی گئی ہے، جسے حوالدار نے چترال میں رہتے ہوئے کئی لوگوں سے سنا. دلوار خان نام کا ایک صوبیدار اور ایک مقامی رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے دو سپاہی، جو ایک فرنٹیئر اسٹیشن پر انگریزوں کے ماتحت خدمات انجام دے رہے تھے، چترال سے بدخشاں میں داخل ہو رہے تھے، اور وہ جب چترال وارد ہوئے ان کا استقبال کیا گیا ، اور بدخشاں کے لیے روانہ ہوئے، جب مہتر کو اطلاع ملی کہ ایک صوبیدار اور انگریزوں کے ملازم دو سپاہی ملک کا جائزہ  لے رہے ہیں، انہیں حراست میں لینے کی سفارش کی گئی۔

 ان آدمیوں کی جو تفصیل دی گئی ہے، وہ فقیروں کے بھیس میں سفر کر رہے تھے، تینوں فقیروں سے مماثلت رکھتے تھے، مہتر  کے آدمیوں نے ان کا تعاقب کیا، انہیں پکڑ کر چترال واپس لایا گیا، اور مہتر کے حکم سے قید میں رکھے گئے۔

 بیس دن کی قید کے بعد انہیں مہتر کے سامنے لایا گیا، جس نے ان سے کہا کہ اپ کا جھوٹ کا ابھی پتہ چلا ہے کہ اپ  انگریزوں کے ملازم ہیں، لیکن اگر وہ یہ بات جلد جان لیتے تو یقیناً وہ قید نہ ہوتے، لہٰذا انہیں معاوضہ ادا کرنے کے لیے تمام شکوک و شبہات کو دور کر دیا، اس نے انہیں  تحفے دئیے، اور ان کے ساتھ بظاہر خوشگوار سلوک کیا، اور ان سے پوچھا کہ وہ  کس راستے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس پر اس نے ان کی موجودگی میں اپنے دو آدمیوں کو حکم دیا کہ وہ ان کو جہاں تک ممکن ہو لے جائیں، اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔

 لیکن اس نے خفیہ طور پر اپنے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ملک سے باہر ہوتے ہی انہیں قتل کر دیں اور کئی رپورٹوں کے مطابق، انہوں نے صوبیدار کو قتل کیا، باقی دو فرار ہو گئے۔ تاہم بعض کا خیال ہے کہ صوبیدار کی موت سردی اور کمزوری سے ہوئی۔ صوبیدار کی کچھ چیزیں اور دو نوٹ بک اب بھی زیباک کے چھوٹے سردار کے ہاتھ میں ہیں۔

 دی سیپر نے رپورٹ کیا ہے کہ امان الملک میر ولی کے ساتھ بہت دوستانہ لگتا تھا اور اس نے یقینی طور پر ہیورڈ کے کیمپ کے مال غنیمت میں سے حصہ لیا، کیونکہ وہ ہمیشہ ہیورڈ کی رائفلوں میں سے ایک کو اپنے ساتھ لے جاتا تھا۔ عیدگاہ، یا نماز پڑھنے کی جگہ پر ، جہاں سیپر اس کے ساتھ ہوتا تھا، اور اس نے دیکھا کہ رائفل اس نے اپنے ساتھ رکھی ہے۔

 سپیر کی رپورٹ کے مطابق مہتر امان الملک  غلاموں کی تجارت خود کرتا ہے ، اپنی رعایا کو پکڑتا ہے اور جب بھی کوئی قوانین کی حقیقی یا خیالی خلاف ورزی کے مرتکب ہو جائے تو انہیں عذر پیش کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا  اور انہیں فروخت کرتا تھا۔  چترال کا کوئی بھی خاندان اس عذاب سے محفوظ نہیں تھا ۔ 

 سیپر اپنی ہدایات کے مطابق اور طے شدہ منصوبے کے تحت فیض آباد سے  واپس جانے کے لیے تیار ہو جاتا ہے، 27 اکتوبر سے ان کا واپسی کا سفر شروع ہو کر، ان کی جماعت 31 اکتوبر کو زیباک پہنچی، جہاں انہوں نے بدخشاں اور چترال کے حکمران کے درمیان ملاقات کا مشاہدہ کیا۔ اس ملاقات میں میر ولی بھی مہتر کے ہمراہ موجود تھے لیکن ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی ۔

 3 نومبر کو سیپر تاجروں کی ایک جماعت کے ساتھ ہیورڈ کے قاتل میر ولی کے ساتھ واپس  روانہ ہوئے جو چترال کے مہتر  کے ساتھ زیباک میں آیا تھا۔  میر ولی کی ایک ٹانگ گھوڑے کی لات سے گھٹنے اور ٹخنوں کے درمیان ٹوٹ گئی تھی اور جب سیپر نے اسے دیکھا کہ وہ اس سے شدید تکلیف میں ہے _ 

سپیر اپنا مشن مکمل کر کے دسمبر میں واپس پشاور پہنچ جاتا ہے اور ایک اہم دستاویز برطانوی حکام کے حوالے کرتا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button