خصوصی خبر

شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم اسماعیلیوں کے پچاسویں امام بن گئے

شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم، شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں موروثی امام بن گئے ہیں۔ انہیں مولانا شاہ کریم نے تاریخی شیعہ امامی اسماعیلی مسلم روایت اور نص کے طریقہ کار کے مطابق امام نامزد کیا ہے۔ 

یہ اعلان 5 فروری 2025 کو لزبن میں امام کے اہل خانہ اور جماعت کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں مولانا شاہ کریم کی وصیت پڑھنے کے بعد کیا گیا۔دیوان آف اسماعیلی امامت نے باضابطہ اس فیصلے کا اعلان ایک خط کے ذریعے کیا ہے۔ 

شہزادہ رحیم نے فلپس اکیڈمی اینڈوور میں تعلیم حاصل کی اور 1995 میں براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔

وہ آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے کئی اداروں کے بورڈز میں خدمات انجام دیتے ہیں اور انسٹی ٹیوٹ آف اسماعیلی اسٹڈیز اور اسماعیلی کمیونٹی کے سماجی حکومتی اداروں کے کاموں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

ا۱ اکتوبر ۱۹۷۱ کو جنم لینے والے شہزادہ رحیم مولانا شاہ کریم الحسینی کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔ مولانا شاہ کریم کے دیگر اولاد میں شہزادی زہرہ، شہزادہ حسین اور شہزادہ علی محمد شامل ہیں۔ 

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر، آصف علی زرداری نے جون 2024 میں شہزادہ رحیم آغا خان کو ملک کے سب سے اعلیٰ سول اعزاز، نشانِ پاکستان سے نوازا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
Back to top button