خصوصی خبر

گانچھے کے سرحدی دیہات میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر بنکرز کی صفائی اور سیکیورٹی ہدایات پر عملدرآمد شروع

گانچھے:  پاک بھارت کشیدگی میں حالیہ اضافے کے پیش نظر گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے سرحدی علاقہ شیوک سیکٹر کی سب ڈویژن چھوربٹ کے مختلف دیہاتوں میں سیکیورٹی اداروں نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سرحد کے قریبی گاؤں فرانو، چھوار سیاری، تھوقموس، سکسہ، پیون اور پرتوک میں موجود بنکرز کی صفائی کے احکامات جاری کیے گئے تھے، جس کے بعد مقامی لوگوں نے بنکرز کی مکمل صفائی کر دی ہے۔
بنکرز کی صفائی کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ اقدام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں شہریوں کو فوری پناہ فراہم کی جا سکے۔
مزید برآں، سیکیورٹی اداروں نے گاؤں فرانو، سیاری اور تھوقموس میں رات کے وقت گھروں کے باہر لائٹ بند رکھنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ اس ہدایت کا مقصد فضائی یا زمینی نگرانی سے گریز اور سیکیورٹی خدشات کو کم کرنا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ شیوک سیکٹر لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہے،

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button