تعارف
کچھ سال پہلے پامیر نامہ کے نام سے ہم نے ایک اردو بلاگ کا اجرا کیا تھا۔ قومی زبان میں لکھنے کی ضرورت اور قارئین اور لکھاریوں کی پرزور سفارش پر بعد میں بلاگ کی بجائے ایک مکمل اردو ویب پورٹل کا اہتمام کیا گیا، جس میں گزشتہ تین سالوں سے خبروں، مضامین اور فیچرز کے علاوہ تصویری کہانیاں بھی وقتا فوقتا شائع کی جارہی ہیں۔ اردو زبان میں بلاگ کے اجراء کا مقصد ان لوگوں تک معلومات کی رسائی کو ممکن بنانا ہے جو انگریزی زبان سے نا بلد ہیں.
گلگت بلتستان، چترال اور کوہستان کے علاوہ پورے علاقے کے ہر کونے اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے امور میں دلچسپی رکھنے والے خواتین اور حضرات اس بلاگ سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، مختلف امور سے متعلق خبروں اور آرا کا تبادلہ بھی کر سکتے ہیں۔
اس ویب پورٹل پر ہم ترجیحی بنیادوں پر پہاڑی علاقوں کی خبریں شائع کرتے ہیں۔ ہم تک اپنی آرا، مضامین، تصاویر اور خبریں پہنچانے کے لیے ہمیں ای میل کیجیے. ہمارا ای میل ایڈریس ہے، pamir.times@gmail.com
Congrats for highlighting the voices of mountain people ,.But i have some grievences as well.Not long back ,ur newspaper left no stone unterned in condemning the remarks of sardar yoqub.Kashmiris and shins are one nation
پامیر ٹائمز ایک مثبت پیش رفت ہے ،یقینا دنیا بھر میں گلگت سے متعلق معلومات کے خواہاں لوگ اس سے استعفادہ حاصل کرینگے ۔آپ کوشش کریں کہ روزانہ کی بنیاد پر ویب اپ ڈیٹ ہو ۔ نثار کیانی