Uncategorized

یونیورسٹی تا نومل ہنزہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل

گلگت(اوصاف  )یونیورسٹی روڈ سے نومل ہنزہ جانے والے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار نومل کے مکینوں علی شاہ،عبدالطیف اور عابد حسین نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیوسٹی روڈ سے نومل ہنزہ نلتر جانے والی اہم سڑک جس کے درمیان کھڈے پڑے گئے ہیں ۔اسی سڑک پر روزانہ نومل ،ہنزہ ،نلتر کے مسافر آتے اور جاتے رہتے ہیں ۔سڑک کی خستہ حالی اور سڑک کے درمیان کھڑے کی وجہ سے ان مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سڑک سیاحوں کی گزر گاہ ہے ہنزہ اور نلتر کی خوبصورت وادیوں کو دیکھنے کے لئے دور دور سے سیاح آتے ہیں کہیں سڑک کے درمیان پڑے کھڑے ان سیاحوں کو خوبصورت دوادیوں کو دیکھنے کے لئے رکاوٹ بنتے ہیں ۔موسم گرما میں اس سڑک پر ہزاروں کی تعداد میں سیاح سفر کرتے ہیں ان سیاح کی وجہ سے نومل،نلتر اور ہنزہ میں غربت میں کمی اور روزگار میں اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد یونیورسٹی روڈ سے جانے والا سڑک نومل ہنزہ نلتر کے لئے سڑک کی مرمت کی جائے تاکہ مقا می لوگوں اور سیاح کو درپیش مشکلات ختم ہوجائے ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button